معراج کا سفر |
|
فائدہ: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاسے بادل کا فوراً کھل جانا اور اشارہ سے بادل کا ہٹ جانا ان دونوں میں بادل کے عالم میں معجزے کا ظاہر ہونا ہے۔ (۱)دوسرا معجزہ منقول ہے کہ کسی کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کے پاس اسلام کی دعوت دینے کے لئے بھیجا۔ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور اللہ تعالیٰ شانہ کی شان میں گستاخی کی اور کہا: رسول اللہ کون ہوتے ہیں۔ اللہ کیسا ہوتا ہے، سونے کا یا چاندی کا یاتابنے کا؟ ایک دم اس پر بجلی گری اور اس کی کھوپڑی اڑادی۔ (۲) فائدہ: اس واقعہ میں بجلی کا معجزہ ہے جوہوا کے عالم میں سے ہے۔جمادات اور نباتات کے عالم میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ اس میں تین معجزے ذکر کئے ہیں۔پہلا معجزہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں آنحضرت اکے ساتھ مکہ میں تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کے باہر کسی طرف نکلے اور میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا۔ راستے میں جوپہاڑ یا درخت سامنے آتا وہ یہ کہتا تھا: اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ۔ فائدہ: پہاڑ جمادات میں سے ہیں اور درخت نباتات میں سے تو دونوں عالم میں معجزہ ظاہر ہوا۔ ------------------------------ (۱) بخاری، مسلم عن انس (۲) نسائی بزار