معراج کا سفر |
|
بشرطیکہ اس مقام سے کسی مخلوق کی تعظیم مقصود نہ ہو، خوب سمجھ لو نازک بات ہے۔دسواں فائدہ راستے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت ابراہیم علیہ السلام و موسیٰ علیہ السلام و عیسیٰ علیہ السلام نے سلام کیا جیسا کہ پہلے گذرا۔ اس سے معلوم ہوا کہ سوار گزرتے ہوئے کسی بیٹھنے اور چلنے والے کو نہ دیکھنے کی وجہ سے سلام نہ کرسکے تو بیٹھے ہوئے اور پیدل چلنے والے کے لئے افضل ہے کہ سوار اور بیٹھے ہوئے کو سلام کرے۔گیارھواں فائدہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض اعمال پرلوگوں کو ثواب ملتے ہوئے اور بعض کو سزا ملتے ہوئے دیکھا، اس سے ان اعمالِ خیر کا اختیار کرنا اور ان اعمالِ شر سے بچنا معلوم ہوتا ہے۔بارھواں فائدہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت المقدس میں داخل ہوکر نماز پڑھی ،اس سے تحیۃ المسجد کا مسنون ہونا ثابت ہوا۔تیرھواں فائدہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیت المقدس میں امام بنائے گئے، اس سے ثابت ہوا کہ امامت قوم میں بہتر آدمی کی افضل ہے۔