معراج کا سفر |
|
تبدیل کر دے گی۔ زمانہ حال میں یورپ کے بہت سے ماہرین نے جو زمین کو ایک طرف سے دوسری طرف جانے کا راستہ بنانے کی کوشش سالہا سال جاری رکھی اور بڑی سے بڑی مشینیں اس کام کے لئے ایجاد کیں، مختلف جماعتوں نے اس پر محنت خرچ کی، سب سے زیادہ جو سائنس داں طبقہ کامیاب ہوا وہ مشینوں کے ذریعہ زمین کی گہرائی میں چھ میل تک پہنچ سکا، مگر چھ میل کے بعد سخت پتھر نے ان کو عاجز کردیا، تو پھر دوسری جگہ سے کھدائی شروع کی، مگر وہی چھ میل کے بعد سخت پتھرسے سابقہ پڑا، متعدد جگہوںمیں اس کا تجربہ کرنے کے بعد وہ اس نتیجہ پر پہنچے اور ان کی یہ تحقیق قرار پائی کہ زمین کی تہہ میں چھ میل کے بعد نیچے کوئی پتھر کا غلاف پوری زمین پر چڑھا ہوا ہے، جس میں کوئی مشین کام نہیں کرسکتی، آخر انہیں عاجز ہونا پڑا … اگر کسی روایت ِصحیحہ سے جہنم کا محل ِوقوع اس غلاف کے اندر ہونا ثابت ہو جائے تو بعید کچھ نہیں واللہ اعلم (۱) حضرت علی سے کسی یہودی نے پوچھا کہ جہنم کہاں ہے؟ تو آپ نے فرمایا سمندر ہے، یہودی نے بھی جو کتب سابقہ کا عالم تھا اس کی تصدیق کی ۔ (قرطبی)حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے چار پیالے پیش کئے گئے بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے چار پیالے پیش کئے گئے، دودھ، شہد، شراب اور پانی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ کو اختیار کیا۔ ------------------------------ (۱) معارف القرآن