معراج کا سفر |
|
جب نماز صحیح بن جائیگی، تو نمازی اللہ کے خزانوں سے استفادہ کرسکتا ہے، اور بنی ہوئی نماز زندگی کے تمام شعبوں میں سدھار کو لائے گی،اس لئے کہ حدیث میں ہے جس کی نماز صحیح ہوتی ہے اس کے سارے اعمال صحیح ہوتے ہیں، اور جس کی نماز درست نہیں اس کے باقی اعمال بھی درست نہیں۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔ اِنَّ الصَّلٰوۃَ تَنْہٰی عَنِ الْفَحْشَائِ وَالْمُنْکَرِ۔ نماز فحش اور بری باتوں سے روکتی ہے، نماز کے صحیح بننے سے معاشرت کا بگاڑ دور ہو جائیگا، اخلاقی بگاڑ دور ہوجائے گا، معاملات کی لائن صحیح ہو جائیگی۔ اس لئے نماز سیکھنے کی چیز ہے، اس کو صحیح بنانے کی کوشش کریں، اس کو درست کریں ہم جو نماز پڑھ رہے ہیں اس پر مطمئن ہرگز نہ رہیں بلکہ اس کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کرتے رہیں۔اللہ کے نبی ا صحابہ کو نماز سکھاتے تھے اسی لئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کو نماز کی تاکید فرمایا کرتے تھے، اور بہت اہتمام کرواتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے۔ صَلُّوْ کَمَا رَأَیْتُمُوْنِی اُصَلِّی۔ نماز ایسی پڑھو جیسے مجھے پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو، نماز کو صحیح بناؤ، اور اتنا ہی نہیں، بلکہ خود اللہ کے نبی ا نماز سکھایا کرتے تھے، پوری نماز اور نماز کے ارکان آپ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کو بتایا کرتے تھے۔