معراج کا سفر |
|
لطائف ِ وحِکَم در قصََّئہ معراج معراج کے قصہ میں عجیب وغریب لطائف وحکم اور معارف واسرار ہیں، جن کو علماء کرام نے اپنی کتابوں میں بیان فرمائے ہیں۔ حضرت اقدس تھانوی نوراللہ مرقدہٗ نے اپنی بے مثال کتاب نشرالطیب میں دو طرح کے فوائد ولطائف بیان کئے ہیں، پہلی قسم فوائد حُکْمِیَہْ اور دوسری قسم فوائد حِکمیہ، دوسرے لفظوں میں کہہ سکتے ہیں کہ پہلی قسم کے فوائد عملی ہیں اور دوسری قسم کے فوائد علمی ہیں۔پہلی قسم عملی فوائد پہلا فائدہ احادیثِ معراج میں مذکور ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سینہ مبارک چاک کیاگیا، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مرد کو مرد کے سینہ کی طرف دیکھنا درست ہے، گو فرشتے مرد اور عورت ہونے سے پاک ہیں۔ مگر ان کا ذکر شریعت میں مذکر کے صیغہ سے آیا ہے، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ مذکر ہیں۔دوسرا فائدہ براق کو وہاں پہنچ کر حلقہ سے باندھ دیا گیا، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ امور میں احتیاط کرنا اور اسباب کا اختیار کرنا توکل کے خلاف نہیں ہے، جب کہ بھروسہ اللہ تعالیٰ پر ہی ہو۔