معراج کا سفر |
|
میںتھوڑے چھوہارے لایا اور عرض کیا کہ ان چھوہاروں کے لئے برکت کی دعا کیجئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان چھوہاروں کو اکٹھا کرکے ان میں برکت کی دعا فرمائی اور مجھ سے فرمایا: انہیں اپنے توشہ دان میں ڈال لو۔ جب تمہارا جی چاہے اس میں ہاتھ ڈال کر نکال لو مگر اسے جھاڑنا مت۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ان چھوہاروں میں ایسی برکت ہوئی کہ میں نے اتنے اتنے اللہ کی راہ میں خرچ کئے، اس میں سے ہمیشہ ہم کھاتے اور کھلاتے رہے وہ توشہ دان ہمیشہ میری کمر میں لگا رہتا تھا یہاں تک کہ حضرت عثمان صکی شہادت کے دن (جو تقریباً تیس سال کا زمانہ ہوتا ہے)میری کمر میں سے کٹ کر کہیں گر پڑا۔ (۱) فائدہ: یہ معجزہ بھی دونوں عالم نباتات و جمادات میں سے ہے۔عالم حیوانات میں رسو ل اللہ ﷺ کا معجزہ اس میں تین معجزے ذکر کئے جاتے ہیں۔پہلا معجزہ حضرت جابررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک باغ میں تشریف لے گئے، وہاں ایک بڑا شریر اونٹ تھا، جو باغ میں جاتا اس پر دوڑتا اور کاٹنے کے لئے جھپٹتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا، وہ آیا۔ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ------------------------------ (۱) ترمذی عن ابی ہریرۃ