معراج کا سفر |
|
جبرئیل نے تعارف کروایا کہ یہ یحییٰ وعیسیٰ علیہما السلام ہیں، انہیں سلام کیجئے، میں نے سلام کیا، ان دونوں نے سلام کا جواب دیا پھر کہا۔ مَرْحَبًا بِالْاَخِ الصَّالِحِ وَالنَّبِیِّ الصَّالِحِ… خوش آمدید! برادرِ صالح اور نبی صالح ۔ (۱)حضرت یحییٰ وعیسی علیہما السلام کے درمیان رشتہ حضرت یحییٰ علیہ السلام کی والدہ حضرت مریم کی خالہ ہیں، تو حضرت مریم اور حضرت یحییٰ دونوں سگے خالہ زاد بھائی بہن ہیں یعنی حضرت مریم حضرت یحییٰ کی خالہ کی لڑکی ہوئی اور حضرت عیسیٰ حضرت یحییٰ کی خالہ کے نواسے ہوئے، چونکہ نانی بمنزلہ ماں کے ہوتی ہے، اس لئے حضرت عیسیٰ کی نانی کو بمنزلہ حضرت عیسیٰ کی والدہ کے قرار دیا، اس لئے مجازاً حضرت عیسیٰ کو خالہ زاد بھائی فرمایا گیا۔(نشر الطیب) بلکہ شرعی اصول سے اگر دیکھا جائے تو حضرت مریم اور حضرت یحییٰ جس طرح خالہ زاد بھائی بہن ہوئے اسی طرح حضرت مریم علیہا السلام کے بیٹے حضرت عیسیٰ اور حضرت یحییٰ علیہما السلام بھی خالہ زاد ہیں، یہی شرعی اصول ہے۔ ہمارے عرف کے لحاظ سے حضرت یحییٰ وعیسیٰ علیہما السلام ماموں بھانجے ہوتے ہیں، یہ ہندوانہ ریت ہے، غیر مسلم اسی طرح رشتہ داریاں قائم کرتے ہیں، اصول شرع کی رو سے باپ کی بہن پھوپھی ہے، تو دادا کی بہن بھی پھوپھی ہے، اسی طرح پر دادا کی بہن بھی بلکہ حضرت آدم علیہ السلام تک ہردادا کی بہن پھوپھی ہے اور اس ------------------------------ (۱) مسند احمد رقم الحدیث ص۱۷۸۳۵، بخاری باب المعراج رقم الحدیث ۳۶۷۴