معراج کا سفر |
|
آؤں گی اور اس کو چھوڑدیا۔ (۱) فائدہ: یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ ہے کہ اس کے مومن نہ ہونے کے باوجود صرف آپ کے نام کی برکت کی وجہ سے گرفتار ہوگئی۔آسمانوں اور ستاروں کے عالم میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزے اس میں دو معجزے ذکر کئے جاتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اشارہ سے چاند کا دو ٹکڑے ہوجانا۔ معراج میں آسمانوں کو طے کرنا، آسمانوں میں معجزہ ہے۔مٹی کے عالم میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ ایک معجزہ ذکر کیا جاتا ہے۔ حضرت ابوبکررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (ہجرت کے سفر میں) سراقہ بن مالک نے ہمارا پیچھا کیا، میں نے اس دیکھ کر رسول اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: ہمیں ایک شخص رضی اللہ عنہ پکڑنے کے لئے آرہا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لاتحزن ان اللّٰہ معنا‘‘ یعنی غم مت کرو اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سراقہ کے لئے بددعا فرمائی۔ اس کا گھوڑا پیٹ تک سخت زمین میں دھنس گیا۔ اس نے کہا: مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ تم دونوں نے میرے لئے بد دعا کی ہے، اب دعا کرو کہ میں اس حالت سے نجات پاؤں۔ میں قسم کھاتا ------------------------------ (۱) ترمذی عن ابی ایوب