معراج کا سفر |
|
بسم اللہ الرحمن الرحیمدعائیہ کلمات شیخ طریقت حضرت اقدس مولانا قمر الزماںصاحب الٰہ آبادی دامت برکاتہم نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم مکرم مولانا حفظ الرحمن صاحب پالنپوری زید مجدہ کی کتاب مسمٰی بہ ’’معراج کا سفر‘‘کو سرسری طور سے پڑھا۔ماشاء اﷲ ان کے مندرجہ معارف وفوائدکو پڑھ کر بہت مسرت ہوئی بلکہ بہت اثروفائدہ ہوا۔اس لئے اس کتاب کی طباعت جلد از جلد ہوجائے تو امت کو اپنے پیارے نبی صلی اﷲ علیہ وسلم کے اس اہم و اعظم معجزے کو پڑھ کر ضرور قلبی تسلی وتقویت حاصل ہوگی۔ اس لئے دعا ہے کہ معراج کے اندر جو علوم ور موز اور نصیحت وعبرت کی باتیں مذکور ہیں ان سے اﷲ تعالی استفادہ کی ہم پوری امت کو توفیق مرحمت فرمائے اور فیوض وبرکات سے بہرہ ور فرمائیں۔آمین والسلام محمد قمر الزمان الٰہ آبادی بیت الاذکاروصی آبادالٰہ آباد ۲۴؍محرم الحرام ۱۴۳۳ھ