معراج کا سفر |
|
سفر میں تھے، راستے میں ایک گاؤں میں تشریف لے گئے۔ اس گاؤں کے لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تشریف لانے کی خبر سن کر گاؤں کے باہر آکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے استقبال کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کرنے لگے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں پہنچے، تو انہوں نے عرض کیا: یارسول اللہ! اس گاؤں میں ایک نوجوان عورت ہے ،اس پر ایک جن عاشق ہوگیا ہے اور اس پر چڑھ آیا ہے، نہ کھاتی ہے، نہ پیتی ہے۔ قریب ہے کہ ہلاک ہو جائے۔ جابر صکہتے ہیں: میں نے اس عورت کو دیکھا، وہ بہت خوبصورت تھی جیسے چاند کا ٹکڑاہو۔ آنحضرت انے اسے بلا کر فرمایا: اے جن! تو جانتا ہے کہ میں کون ہوں۔ محمد رسولِ خدا ہوں، اس عورت کوچھوڑ دے اور چلا جا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ فرماتے ہی وہ عورت صحیح ہوگئی۔ نقاب منہ پر ڈال لیا اور مردوں سے شرمانے لگی اور بالکل صحیح ہوگئی۔(۲)دوسرا معجزہ حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کی ایک غلہ کی کوٹھری میں کھجور بھر ے ہوئے تھے۔ ایک جنیہ اس میں سے نکال کر لے جاتی تھی۔ انہوں نے جنابِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اس کی شکایت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جاؤ، اب جب اس کو دیکھو تو یہ کہنا بِسْمِ اللّٰہِ اَجِیْبِیْ رَسُوْلَ اللّٰہِ ۔۔۔۔۔ یعنی اللہ کانام لے کر کہتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بلانے پر چل ۔ (اس کے بعد) انہوں نے اس کو پکڑلیا، پھر اس نے قسم کھائی کہ اب نہ ------------------------------ (۱) مسلم (۲) خطیب عن جابر ؓ