معراج کا سفر |
|
دنیاوی برکت کا بیان گزر چکا ہے) مزید دینی برکت یہ کہ اکثر انبیاء کرام کی عبادت کابیت المقدس مرکز رہا ہے، تو روحانی برکت زیادہ ہوئی ہے۔ دوسری بات یہ کہ مسجدِ اقصیٰ میں انبیاء کرام نے عبادت کی ہے تو اس سے بھی وہاں دینی برکت خوب ہے۔دسواں فائدہ ’’لِنُرِیَہُ مِنْ اٰیَاتِنَا‘‘ کہ ’’ تاکہ ہم اس بندے کو اپنی کچھ نشانیاں دکھائیں‘‘ کسی چیز کو نشانی کہنا یہ اس کے بڑے ہونے اور باکمال ہونے کی علامت ہے۔ خا رضی اللہ عنہ طور پر آسمان میں جو نشانیاں دیکھیں ،اور انبیاء کرام علیہم السلام سے جو ملاقات ہوئی، یہ نشانیاں زمین کی نشانیوں سے افضل ہیں۔ اس آیت میں اشارہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مسجد سے آگے جانے کو صاف طور سے کیوں بیان نہیں کیا گیا اور اشارہ سے سمجھا یا گیا ہے۔ جواب یہ ہے کہ معراج عجیب واقعہ ہے اگر کوئی اس کا انکار کرے تو کافر نہ ہو جائے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی بندوں پر شفقت ہے۔گیارھواں فائدہ ’’ اِنَّہُ ہُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ‘‘ کہ ’’ اللہ تعالیٰ بہت سننے اور بڑے دیکھنے والے ہیں‘‘ کے بڑھانے کا فائدہ ہوسکتا ہے کہ معراج کے جھٹلانے والوں کو ڈرانا مقصود ہے کہ ہم تمہارے جھٹلانے اور تمہاری مخالفت کو دیکھتے اور سنتے ہیں۔