معراج کا سفر |
|
ومرتبہ کا مقام عطا فرمایا۔ فائدہ: اس جگہ چند علمی فوائد ونکات ذکر کئے جاتے ہیں، جو حضرت تھانویؒ کی نشر الطیب سے ماخوذ ہیں۔پہلا فائدہ پہلی بات: (آیت کو سبحان سے شروع کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ) سبحان برائی سے پاک ہونے اور تعجب کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ اس طرح لے جانا بھی عجیب تھا اور انتہائی عجیب ہونے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی بڑی قدرت بتانے والا تھا۔ اس لئے سبحان سے شروع کرنا مناسب ہوا۔ اسی لئے احقر نے ترجمے میں لفظ ’’عجب طور پر‘‘ کو ظاہر کردیا۔ صحاح میں ہے کہ یہ جانا براق پر ہوا تھا جس کی برق رفتاری بھی عجیب تھی۔دوسرا فائدہ مسجد ِحرام سے مسجد ِاقصیٰ تک جانے کو اسراء کہتے ہیں، آگے آسمانوں پر جانے کو معراج کہتے ہیں۔ کبھی دونوں لفظ اسراء اور معراج مسجد اقصیٰ تک آنے اور آسمانوں پر جانے کے لئے بھی بولے جاتے ہیں۔تیسرا فائدہ آیت میں ’’بِعَبْدِہِ‘‘ کہنے سے دوفائدے ہیں۔ ایک تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قربت (اللہ تعالیٰ کے قریب ہونے) اور قبولیت (اللہ تعالیٰ کے ہاں قبول ہونے) کا اظہار ہے۔ دوسرے اس عجیب معجزہ کی وجہ سے کوئی آپ کو خدا نہ سمجھ بیٹھے۔