معراج کا سفر |
|
آج تم پر کوئی ملامت نہیں، اللہ تعالیٰ تمہیں اور ہمیں معاف فرمائے وہ سب رحم کرنے والوں میں بڑا رحم کرنے والا ہے، جاؤ تم سب آزاد ہو۔ نیز امت ِمحمدیہ علی صاحبہا الصلوۃ والسلام جب جنت میں داخل ہوگی تو یوسف علیہ السلام کی صورت پر ہوگی۔(۱ )چوتھے آسمان پر عروج بہر حال پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے۔ بخاری شریف کی روایت ہے کہ جبرئیل علیہ السلام مجھے آگے لیکر چلے، یہاں تک کہ چوتھے آسمان پر پہنچے، اور دروازہ کھلوایا، یہاں بھی وہ سارے سوال وجواب ہوئے جو پہلے آسمانوں میں ہوئے۔ چوتھے آسمان کے فرشتوں نے خوش آمدید کہتے ہوئے دروازہ کھولدیا، اور کہا بہت اچھا کیا جو آپ تشریف لائے ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔ فَلَمَّا خَلَصْتُ اِذَا اِدْرِیْسُ… جب میں چوتھے آسمان میں داخل ہوا تو وہاں ادریس علیہ السلام کو دیکھا، جبرئیل علیہ السلام نے تعارف کروایا کہ یہ ادریس علیہ السلام ہیں، انہیں سلام کیجئے۔ میں نے سلام کیا انہوں نے جواب دیا اور فرمایا ۔ مَرْحَبًا بِالْاَخِ الصَّالِحِ وَالنَّبِیِّ الصَّالِحِ… مرحبا خوش آمدید برادر صالح اور نبی صالح۔ (۲) ------------------------------ (۱) ملخص رضی اللہ عنہ از سیرت المصطفیٰ ج۱/۳۱۸ (۲) حوالۂ سابق بخاری ومسند احمد