معراج کا سفر |
|
مَجَّدَنِيْ عَبْدِيْ۔۔۔۔۔۔ میرے بندے نے میری بزرگی بیان کی اور جب کہتا ہے مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ ۔۔۔۔۔ تو اللہ تعالیٰ کہتا ہے اَثْنٰی عَلَیَّ عَبْدِيْ۔۔۔۔۔ میرے بندے نے میری ثنا بیان کی اور جب کہتا ہے اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْن۔۔۔۔۔ تو اللہ کہتا ہے ہٰذَا بَیْنِيْ وَبَیْنَ عَبْدِيْ وَلَعَبْدِيْ مَا سَأَلَ۔ یہ میرے اور میرے بندے کے درمیان ہے، وہ میری عبادت کرتا ہے میں اس کی مدد کرونگا۔(۱) صحابہ کرام نے نماز کے ذریعہ اللہ کے خزانوں سے استفادہ کیاصحابہ کرام نے نماز کے ذریعہ اپنے مسائل حل کروائے، اور اللہ کے خزانوں سے استفادہ کیا۔ حضرت سفینہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں سمندر میں سفر کررہا تھا کہ ہماری کشتی ٹوٹ گئی، (ہم ایک جنگل میں پہنچ گئے) ہمیں آگے راستہ نہیں مل رہا تھا، وہاں ایک شیر ایک دم ہمارے سامنے آیا جس سے ہمارے ساتھی گھبرا گئے۔ تو میں نے اس سے کہا: یَا اَباَ الْحَارِثِ! اَنَا مَوْلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ ﷺ ۔۔۔۔۔ ------------------------------ (۱) ترمذی شریف رقم الحدیث ۲۹۵۳، ابوداؤد شریف عن ابی ہریرۃ رقم الحدیث ۸۲۱