معراج کا سفر |
|
وَاَعْطَیْتَ دَاؤُوْدَ مُلْکاً عَظِیْمًا وَاَلَنْتَ لَہُ الْحَدِیْدَ وَسَخَّرْتَ لَہُ الْجِبَالَ۔ اور داؤد علیہ السلام کو ملکِ عظیم عطا کیا، اور لوہا ان کے ہاتھ میں نرم کردیا اور پہاڑوں کو ان کے لئے مسخر کردیا وَاَعْطَیْتَ سُلَیْمَانَ مُلْکاً لاَیَنْبَغِیْ لِاَحْدٍ مِنْ بَعْدِہِ اور آپ نے سلیمان علیہ السلام کو ایسا ملک عطا فرمایا جیسا ان کے بعد آپ نے کسی کو نہیں دیا ۔ وَعَلَّمْتَ عِیْسیٰ اَلتَّوْرٰۃَ وَالْاِنْجِیْلَ وَجَعَلْتَہُ یُبْرِئُ الْاَکْمَہَ وَالْاَبْرَصَ وَیُحْيِ الْمَوْتٰی بِاِذْنِکَ اور آپ نے عیسیٰ علیہ السلام کو تورات اور انجیل کا علم عطا فرمایا، اور تونے ان کو ایسا معجزہ دیا کہ وہ کوڑی اور مادر زاد اندھوں کو اچھا کردیتے تھے۔ فَقَالَ لَہُ رَبُّہُ… تو اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا، میرے محبوب وَقَدِ اتَّخَذْ تُکَ خَلِیْلًا وَحَبِیْبًا… میں نے تجھے اپنا خلیل اور محبوب بنایا وَاَرْسَلْتُکَ اِلَی النَّاسِ کَافَّۃً لِلنَّاسِ بَشِیْرًا وَنَذِیْرًا… اور تمام لوگوں کے لئے بشیر ونذیر بناکر بھیجا وَشَرَحْتُ لَکَ صَدْرَکَ… اور تیرا سینہ کھولدیا وَوَضَعْتُ عَنْکَ وِزْرَکَ… اور تیرا بوجھ اتاردیا وَرَفَعْتُ لَکَ ذِکْرَکَ … اور تیرا ذکر میں نے بلند کیا فَلاَ اُذْکَرُاِلاَّذُکِرْتَ مَعِیْ… جہاں جہاں میرا ذکر ہوگا وہاں تیرا بھی ذکر