اور دیگر بزرگانِ دین اور وارثینِ انبیاء کے سامنے،یہ عہد کریں… کہ ہم :
۹زندگی کے ہر شعبے میں ؛ عقائد، عبادات ، معاملات ، معاشرت واخلاق میں مکمل اسلامی ہدایات واحکام کی پیروی کریں گے۔
۹ ہندوستان کی اس سرزمین پر ایسا معاشرہ قائم کریں گے، جو شراب، زنا، چوری، غیبت، لوٹ کھسوٹ، رشوت ، سود اور جوا جیسے جرائم سے پاک ہو، اور اس میں ملک و سماج کے ہر فرد کی آبرو و عزت ، جان ومال محفوظ ہو۔
۹ایک دوسرے کے حقوق کو مکمل طور پر ادا کریں گے،ناحق کسی کا مال نہیں کھائیں گے۔
۹لڑکیوں کو وراثت میں اُن کا شرعی حق دیں گے۔
۹مدارس ،مکاتب اور خانقاہوں کو مستحکم کریں گے۔
۹اپنے بچوں کو دین کی بنیادی تعلیم اور اس کے ساتھ دنیوی تعلیم سے بھی آراستہ کریںگے۔
۹دعوت وتبلیغ سے اپنا رشتہ مضبوط بنائیں گے۔
۹مسجدوں کو آباد کریں گے۔