صفت مشبہ کی ابنیہ
متن
الصِّفَةُ المُشَبَّهةُ من نَحْو فَرِح على فَرِح غَالِبا وَقد جَاءَ مَعَه فِي بَعْضهَا الضَّمُّ نَحْو ندس وحذر وَعجل وَجَاءَت على سليم وشكْسٍ وحُرِّ وصِفْر وغَيُور وَمن الألوان والعيوب والحُلٰي على أفعَل وَمن نَحْو كرم على كريم غَالِبا وَجَاءَت على خَشِن وَحسَن وصعْب وصُلْب وجَبَانٍ وشُجَاع ووَقُور وجُنُب وَهِي من فعَل قَليلَةٌ وَقد جَاءَت نَحْوَ حَرِيص وأشيَبَ وضَيِّق وتجيء من الْجَمِيع بِمَعْنى الْجُوع والعطش وضدهما على فعلان نَحْو جَوْعانَ وشَبعانَ وعَطشانَ وريَّانَ۔
شرح
شافیہ کی عبارت کا خلاصہ درج ذیل ہے :
١۔ صفت مشبہ فعِل با ب سے ٩ ابنیہ پر آتی ہے ۔٨ کا یہاں ذکر ہے اور نویں مشترک بنا کے طور پر مستقل بیان کی گئی ہے ۔
١۔ اکثر فعِل وزن پر آتی ہے جیسے فرح ۔
٢۔ بعض فعِل اوزان میں فعُل وزن پر بھی آئی ہے جیسے ندس ۔ کہ دال کے ضمہ کے ساتھ بھی پڑھا گیا ہے ۔
٣۔ فعیل جیسے سلیم۔
٤۔ فَعْل جیسے شکْس۔
٥۔ فُعْل جیسے حُرٌّ۔
٦۔فِعْل جیسے صِفْر۔