ش: اگر الف مقصورہ چوتھی جگہ پر ہو، صیغہ صفت کا ہو اور اس کا مذکر فعلان وزن پر ہو تو جمع تکسیر فِعال وزن پر آئے گی جیسے عطشی سے عِطاش ۔
اور اگر اس کے لیے لفظ مذکر نہ ہو تو جمع تکسیر فُعالی وزن پر آئے گی جیسے حرمی سے حُرامی ۔
اور اگر الف ممدوہ چوتھی جگہ پر ہو اور صفت مؤنث کے صیغہ میں آئے تو دیکھیں گے :
١۔ اگر فَعْلاء وزن پر آئے تو جمع فِعال وزن پر آئے گی جیسے بطحاء سے بِطاح ۔
٢۔ اور اگر فُعُلاء وزن پر آئے تو جمع فِعال وزن پر آئے گی جیسے عُشَراء سے عِشار ۔
قولہ :وفُعلی أفعل نحو الصغری علی الصغر۔۔
ش: أفعل التفضیل کی مؤنث فُعلی کی جمع فُعَل وزن پر آتی ہے جیسے صغری سے صُغَر۔
قولہ۔وبالألف خامسة نحو حُباری علی حباریات۔۔
ش: اگر الف مقصورہ صیغہ مؤنث صفتی میں پانچویں جگہ پر ہو تو جمع الف تاء کے ساتھ آئے گی جیسے حُباری سے حُباریات۔
متن
افْعَلُ الِاسْم كَيفَ تُصرَف نَحْو أجدَلٍ وإِصبَعٍ وأحوصٍ على أجادلَ وأصابعَ وأحاوِصَ وَقَوْلهمْ حُوصٌ للمحِ الوصفية وَافْعل الصّفةِ نَحْو أَحْمَر على حَمْرَانَ وَلَا يُقَال أحمرون لتميزه عَن أفعل التَّفْضِيل ولاحمراوات لِأَنَّهُ فَرعه وَجَاء الخضراوات لغلبته اسْما وَنَحْو الافضل على الأفاضل والافضلين وَالِاسْم نَحْو شَيْطَانَ وسَرحانٍ وسلطانٍ على شياطينَ وسراحينَ وسلاطينَ وَجَاء سِراحٌ وَالصّفة نَحْو غَضْبَانٍ على غِضابٍ وسكارى وَقد ضمَّت أَرْبَعَة كُسَالَى وسُكارى وعُجالى وغُيارى وفيعِل نَحْو مَيِّت على أموات وجِياد وأبيِنَاءَ وَنَحْو شرَّابونَ