٢۔ فُعُلان جیسے رغیف سے رُغفان ۔
یہ غالب اوزن کا ذکر ہے اور غیر غالب تین اوزان ہیں۔
١۔ أفعلاء ۔جیسے نصیب سے أنصباء۔
٢۔ فِعال جیسے فصیل سے فِصال۔
٣۔ أفاعل جیسے أفیل سے أفائل۔
اور ایک وزن قلیل ہے فِعلان جیسے ظلمان جو ظلیل کی جمع ہے ۔
قولہ ۔وربما جاء مضاعفه علی سرر۔۔
ش: یعنی اگر باب مضاعف کا ہو تو فعیل کی جمع اکثر فُعُل وزن پر آتی ہے جیسے سریر سے سُرُر۔
قولہ ۔ ونحو عمود علی أعمدة ۔۔۔
ش: اگر ثلاثی مزید مدة الواؤ ہو اور وہ ایک ہی وزن ہے فَعول تو اس کی جمع قلت أفعِلة کے وزن پر آتی ہے جیسے عمود سے أعمدة اور جمع کثرت فُعُل وزن پر آتی ہے جیسے عَمود سے عُمُد ۔
نیز جمع کثرت کے تین اور اوزان بھی ہیں:
١۔ فِعلان جیسے قَعود سے قِعدان۔
٢۔ أفعال جیسے فَلوّ سے أفلاء۔
٣۔ فعائل ۔ جیسے ذَنوب سے ذنائب ۔
ثلاثی مزید صفتی کی جمع
متن