باب تصغیر کا خلاصہ
باب تصغیر کا خلاصہ یہ ہے کہ اولاً مصغر کی تعریف کی۔ پھر چونکہ اسم متمکن اور غیر متمکن کی تصغیر کی بناء میں اختلاف تھااور غیر متمکن کی تصغیر کے احکامات بھی کم تھے اس وجہ سے ان کا ذکرمؤخر رکھا اور اسم متمکن کو پہلے ذکر کیا۔
اب اسم متمکن میں پہلے ثلاثی ،رباعی اور خماسی کی تصغیر سے متعلق تقریباً ١٥ احکامات اور مسائل کا بیان ہوگا ہے پھر جمع کی تصغیر بنانے کا طریقہ اور پھر ترخیم کی تصغیر بنانے کا طریقہ ذکرہو گا ہے اس کے بعد اسم غیر متمکن کا ذکر ہوگا ۔اسم غیر متمکن میں کچھ کی تصغیر نہیں آتی تھی اور کچھ کی آتی تھی تو جن کی تصغیر آتی تھی ان کاپہلے اور جن کی نہیں آتی تھی ان کا بعد میں ذکر آئے گا۔پھر اسی مناسبت سے اسم متمکن میں جس کی تصغیر نہیں آسکتی تھی اس کو بھی ذکر کیا جائے گا۔ یہ کل باب کا خلاصہ ہوگیا۔
فائدہ : تصغیر میں ثلاثی رباعی اور خماسی سے مراد حروف اصلی نہیں ہوتے بلکہ مطلقا ً کلمہ کا تین حرفی ہونا،چار حرفی ہونا ،اور پانچ حرفی ہونا ہے بالفاظ دیگرباب تصغیر میں کلمہ کے حروف اصلی اور زائدہ پر نظر نہیں ہوتی بلکہ مطلقا ًعدد حروف پر نظر ہوتی ہے ۔کذا فی شرح الکمال۔
اسم متمکن کی تصغیر بنانے کا طریقہ
قولہ ۔ فالمُتمَكن يُضمُّ أَوله ۔۔۔
ش:اسم متمکن میں ثلاثی رباعی اور خماسی کی تصغیر بنانے کا طریقہ اور ان کی ابنیہ کا ذکر شروع ہورہا ہے ۔