التقاء ساکنین کا بیان
متن
يُغْتَفر فِي الْوَقْف مُطلقًا وَفِي المدغَم قبله لِيْنٌ فِي كلمة نَحْو خُوَيصَّةٌ والضالين وتُمُودَّ الثَّوْبُ وَفِي نَحْو مِيم وَعين مِمَّا بني لعدم التَّرْكِيب وَقفا ووصلا وَفِي نَحْو الْحسن عنْدك وآيمن الله يَمِينك للإلباس وحلقتا البطان شَاذ۔
باب التقاء ساکنین کا خلاصہ
اس باب کا خلاصہ یہ ہے کہ التقاء ساکنین پانچ جگہوں پر معاف ہے اورایک جگہ پر شاذ ہے اور ان جگہوں کے علاوہ التقاء ساکنین کے دو احکام ہیں ۔ حذف حرکت ۔
قولہ ۔ التقاء الساکنین یغتفر ۔۔الله
ش: پانچ جگہوں پر التقاء ساکنین معاف ہے ۔ جو درج ذیل ہیں ۔
نمبر١۔ حالت وقف میں مطلقاً معاف ہے یعنی التقاء ساکنین کو اپنی حالت پر باقی رکھتے ہوئے پڑھاجائے گا ۔مطلقاً سے مراد یہ ہے کہ خواہ اول ساکن لین یا نہ ہو اور ثانی ساکن مدغم ہو یا نہ ہو۔
نمبر٢۔ اول ساکن حرف لین ہو اور ثانی ساکن مدغم ہو اور دونوں ساکنین ایک ہی کلمہ میں واقع ہوں جیسے خویّصة اور والضالّین ۔
فائدہ :
حروف علت کو حروف لین کہاجاتا ہے خواہ ماقبل حرکت ان کے موافق ہو یا مخالف نیز اگر ماقبل حرکت موافق ہو تو انہیں حروف مدہ بھی کہتے ہیں ۔