فَعَل۔فَعِل ۔فَعُل
ابن حاجب رحمہ اللہ نے پہلی بنا ءکی چار مثالیں دی ہیں دو فعل لازم کی اور دو فعل متعدی کی، پہلی دو مثالیں فعل متعدی کی اور دوسری دو فعل لازم کی ہیں پھر لازم اور متعدی مثالوں میں سے ہر پہلی مثال وہ ہے جن میں مضارع مکسور العین ہے اور ہر دوسری وہ ہے جس میں مضارع مضموم العین ہے ۔اسی طرح دوسری بناء کی چار مثالیں دی ہیں جن میں ہر پہلی وہ ہے جس میں مضارع مفتوح العین ہے اور ہر دوسری مکسور العین ہے اور فَعُل کی ایک مثال دی ہے کیونکہ اس کا مضارع صرف مضموم العین استعمال ہوتا ہے نیز یہ باب صرف لازمی استعمال ہوتاہے ۔
ثلاثی مزید ماضی کی ابنیہ
قولہ: وللمزيد فِيهِ ۔۔۔
ش:ثلاثی مزید فیہ کی کل ٢٥ ابنیہ ہیں ،١٥ ملحق اور دس غیر ملحق۔
پندرہ ملحق ابنیہ میں سے چھ دحرج کے ساتھ ملحق ہیں جو درج ذیل ہیں۔
١۔ فَعْلَلَ جیسے شَمْلَلَ
٢۔ فَوْعَلَ جیسے حَوْقَل
٣۔فَیْعَل جیسے بَیْظَر