اردو شرح شافیہ ابن حاجب |
|
اسم آلہ کی ابنیہ متن الْآلَة على مِفعل ومِفعال ومِفعلة كالمِحلب والمِفتاح والمِكْسَحةوَنَحْو المُسعُط والمُنْخُل والمُدُقّ والمُدْهُنِ والمُكٌحَلة والمُحرُضَةِ لَيْسَ بِقِيَاس۔ شرح ش: آلہ کا مطلب ہے جس کے ذریعے سے فعل واقع ہو ۔ اسم آلہ میں اصل یہ ہے کہ وہ مکسور المیم اور مفتوح العین ہو۔ اسم آلہ کی تین بناء ہیں ۔ ١۔ مِفعَل جیسے مِحلب۔ ٢۔ مِفعال جیسے مفتاح۔ ٣۔ مِفعَلة جیسے مکِحسة ۔ اگر کوئی اسم آلہ مکسور المیم اور مفتوح العین نہ ہو تو خلاف القیاس ہو گا جیسے مُسعُط مُنخل وغیرہ۔