١۔ قاصعاء میں قواصع ۔
٢۔ نافقاء میں نوافق۔
٣۔ داماء (جو اصل میں دامماء تھا)میں دوام ۔
٤۔ سابیاء میں سوابّ۔
فاعل صفتی کی جمع تکسیر
قولہ۔الصفة نحو جاهل علی جهل ۔۔۔
ش: فاعل صفتی مذکر کی جمع تکسیر کے آٹھ اوزان ہیں ۔
١۔ فُعّل یہ وزن غالب ہے جیسے جاہل سے جُھَّل
٢۔ فُعَّال ۔ یہ کثیر ہے جیسے جُہّال ۔
٣۔ فَعَلة ۔یہ بھی کثیر ہے جیسے فاسق سے فَسَقة ۔ پھر اس وزن میں یہ تفصیل ہے کہ اگر کلمہ معتل اللام ہو تو ف کو ضمہ کی حرکت دیتے ہیں جیسے قاض سے قُضُاة ۔
٤۔ فُعُل ۔ جیسے بازل سے بُزُل ۔
٥۔ فُعلاء ۔ جیسے شاعر سے شعراء ۔
٦۔ فُعلان ۔ جیسے صاحب سے صحبان۔
فِعال ۔ جیسے تاجر سے تِجار۔
فُعُول جیسے قاعد سے قعود۔
قولہ : وأمّا الفوارس فشاذ ۔۔
ش:فارس فاعل صفتی ہے لیکن اس کی جمع فاعل اسمی والی لائی گئی یہ شاذ ہے ۔