ش:خماسی مزید چونکہ تھوڑے تھے اس لیے ابن حاجب رحمہ اللہ نے وہ گنوا دیے ۔خماسی مزید کے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ آخر میں یا ماقبل آخر میں ایک حرف مد زیادہ کر دیا جائے قالہ کمال۔ابن حاجب رحمہ اللہ نے پانچ اوزان ذکر کیے ہیں ۔
١۔ فَعْلَلُول جیسے عَضْرَفُوط۔
٢۔ فُعَلْلِیْل جیسے خُزَعْبِیْل۔
٣۔ فِعْلَلُول جیسے قَرْطَبُوس۔
٤۔ فَعَلْلَلاً جیسے قَبَعْثَریً۔
٥۔فَعْلَلِیْل جیسے خَنْدَرِیس۔
فائدہ : خندریس کے بعد علی الاکثر فرمایا (جس کا مطلب ہے اکثر صرفیوں کے نزدیک یہی وزن ہے) کیونکہ بعض حضرات کے نزدیک خندریس کا وزن فَنْعَلِیل ہے یعنی نون زائدہ ہے ۔
احوال ابنیہ کا بیان
متن
وأحوالُ الْأَبْنِيَة قد تكونُ للْحَاجةِ كالماضي والمضارعِ وَالْأَمرِ وَاسمِ الْفَاعِل وَاسم الْمَفْعُولِ وَالصّفةِ المشبهةِ وَافْعلَ التَّفْضِيلِ والمصدرِ واسمي الزَّمَانِ