فائدہ:
آخری تین اوزان کے ملحق ہونے کے بارے میں علماء صرف نے مناقشہ کیا ہے ان میں سے پہلا تمسکن ہے جس کے بارے میں وہ فرماتے ہیں کہ اس میں میم الحاق کے لیے نہیں بلکہ اصلی ہونے کے وہم کی وجہ سے لائی گئی ہے کیونکہ مسکین کی میم میں یہ وہم موجود ہے کہ شاید یہ فاء کلمہ ہے ۔رہے تفعل اور تفاعل تو ان کے بارے میں زمخشری نے دعوی کیا ہے کہ یہ بھی ملحقا ت میں سے ہیں اور ابن حاجب اس پر راضی نظر آتے ہیں ۔لیکن اسے سہو قرار دیا گیا ہے کیونکہ اگر تفاعل کا الف الحاق کے لیے ہوتا تو قاعدہ کے موافق الف یاء سے بدل کر آیا ہوتا اور طرف میں واقع ہوتا ۔نیز اصلی وزن کی حفاظت کے لیے اس میں ادغام نہ ہو سکتا لیکن اس باب میں ادغام آیا ہے جیسے تمادَّ معلوم ہوا یہ باب ملحق نہیں ہے ۔اسی طرح تفعل کے عین کلمہ میں ادغام کا ہونا اس کے عدم الحاق کی دلیل ہے بہرحال ٧ اور ٦ یہ کل تیرہ ہوگئے اور دو اخرنجم کے ساتھ ملحق ہیں ۔
١۔ أِفْعَنْلَلَ جیسے أِقْعَنْسَسَ۔
٢۔ أِفْعَنْلٰی جیسے أِسْلَنْقیٰ۔
یہ کل ١٥ ابواب پورے ہوگیے ۔
۔ دس غیر ملحق ہیں جو درج ذیل ہیں:
١۔ أَفْعَل جیسے أَخْرَجَ۔
٢۔ فَعَّلَ جیسے جَرَّبَ۔