کتاب کا تعارف
علامہ ابن حاجب کی کتاب شافیہ کا شمار علم الصرف کی بہترین کتب میں ہوتا ہے جس میں علم الصرف کے تمام ضروری مسائل کو کافیہ کی طرح انتہائی مختصر الفاظ میں سمیٹا گیا ہے جسے دریا بکوزہ کہنا بجاطور پر درست ہے۔
سبب تالیف:
ابن حاجب کتاب کے شروع میں کتاب لکھنے کا سبب بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
''قد سألنی من لا تسعنی مخالفة أن ألحق بمقدمتی فی الاعراب مقدمة فی التصریف علی نحوهاومقدمة فی الخط الخ''
یعنی کسی معزز انسان نے ابن حاجب سے یہ درخواست کی تھی کہ کافیہ کی طرز پر علم صرف میں بھی ایک کتاب تحریر فرمائیں،اور اسی طرز پر علم الخط میں بھی تحریر ہو ۔مصنف چونکہ سائل کی فرمائش کو رد نہیں کرناچاہتے تھے اس لیے بنام خدا ابتداء کی اوراس طرح یہ کتاب منصہ شھود پر آگئی۔
طرز کتاب:
یہ کتاب دو علوم پر مشتمل ہے:علم الصرف اور علم الخط۔
پہلے حصہ میں بنیادی طور پر دو ہی چیزوں کا ذکر ہے :
۔ابنیہ
۔احوال ابنیہ
ابنیہ میں ثلاثی مجرد ،ثلاثی مزیدوغیر ہ کی ابنیہ کا ذکر ہے ۔
احوال ابنیہ میں جمع ،تصغیر ،اسم منسوب جیسی مباحث شامل ہیں ۔