وللرباعي الْمُجَرّد بِنَاءٌ وَاحِد نَحْو دحرجتُه ودربَخ أَي ذلّ وللمزيد فِيهِ ثَلَاثَة نَحْو تدحرج واحرنجم واقشعرَّ وَهِي لَازِمَة۔
رباعی مجرد اور مزید کی ابنیہ
ثلاثی مجرد و مزید کے ماضی کی ابنیہ کا بیان مکمل ہو چکا اب رباعی مجرد و مزید کی ماضی کی ابنیہ کو ذکرفرمارہے ہیں ۔رباعی مجرد کی ایک بناء ہے پھر یہ کبھی لازم آتا ہے جیسے دربَخ سر جھکانا اور کبھی متعدی جیسے دحرجتہ۔اور رباعی مزید کی تین ابنیہ ہیں:
١۔ تفْلَلَ جیسے تدحْرَج۔
٢۔ أِفْعَنْلَلَ جیسے أِحْرنْجَم۔
٣۔ أِفْعَلَلَّ جیسے اِقْشَعرّ۔
یہ باب لازم استعمال ہوتے ہیں ۔