تنویرالأبصار اس درجے کی متون نہیں ہیں، کیوںکہ ان میں فتاویٰ کے مسائل بھی بڑی مقدار میں ہیں۔
۵۳
وَسَابِقُ الْأَقْوَالِ فِيْ الْخَانِیَہْ
وَمُلْتَقَی الْأَبْحُرِ ذُوْ مَزِیَّہْ
اور پہلے بیان کیے ہوئے اقوال فتاویٰ قاضی خان میں اور ملتقی الابحر میںفضیلت رکھنے والے ہیں۔
۵۴
وَفِيْ سِوَاھُمَا اعْتُمِدَ مَا أَخَّرُوْا
دَلِیْلَہٗ لِأَنَّہٗ الْمُحَرَّرْ
اور ان کتابوں کے علا وہ میں اس قول پر اعتماد کیاگیا ہے جس کی دلیل کو ان کے مصنفین نے موخربیان کیا ہے، کیوں کہ وہی قول منقح کیا ہوا ہے۔
۵۵
کَمَا ہُوَ الْعَادۃُ فِي الْھِدَایَہْ
وَنَحْوِھَا لِرَاجِحِ الدِّرَایَہْ