تجلیات جذب |
ہم نوٹ : |
|
ہے۔یہ نقلی تھا، اس لیے جب حکیم الامت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ کو خبر دی گئی کہ ایک گاؤں میں ایک شخص کہتا ہے کہ میں ابدال ہوگیا ہوں تو فرمایا کہ یہ ظاہر کرنے والا اور اکڑنے والا ابدال ہو ہی نہیں سکتا۔ ہاں پہلے گوشت تھا اب دال ہوگیا ہے یعنی تکبر کی نحوست سے اب دال ہوگیا یعنی اس کا درجہ گر گیا۔ تو پیرانِ پیر شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کو حکم ہوا کہ آپ جائیے ایک بستی ہے اور وہاں ایک عیسائی ایک گرجا گھر میں اپنے عیسائی مذہب پر ذوالنار پہنے ہوئے مشغول عبادت ہے آپ جائیے اور اس سے کہیے ذوالنار توڑ ذوالنور بن۔ ذوالنار توڑ دے اور کلمہ پڑھ اور اس کو ابدال کی کرسی پر بٹھا دیجیے۔ اس بڑے ولی اﷲ کے درجہ پر اس کو بٹھا دو جو ابھی حالتِ کفر میں ہے ؎جوش میں آئے جو دریا رحم کا گبر صد سالہ ہو فخر اولیاء اﷲ کی رحمت کے دریا میں جب جوش آتا ہے تو سو برس کے کافر کو فخر اولیاء بنا رہے ہیں۔ بڑے پیر صاحب شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اﷲ علیہ نے اس کو گرجا گھر میں جا کر پکڑا اور فرمایا جلدی توبہ کر عیسائی مذہب سے۔ اب اسلام کے سوا کوئی مذہب قبول نہیں۔ اﷲ کے نزدیک اسلام ہی مقبول دین ہے: وَ مَنۡ یَّبۡتَغِ غَیۡرَ الۡاِسۡلَامِ دِیۡنًا فَلَنۡ یُّقۡبَلَ مِنۡہُ ۚ 36؎اِسلام کے سوا اگر کوئی عیسائیت، یہودیت ، ہندویت یا کوئی بھی مذہب اختیار کرے گا، اﷲ کے یہاں اس کی قبولیت کا کوئی درجہ نہیں ہے۔ وہ دین مردود ہے جو اسلام کے علاوہ ہو۔ جلد عیسائیت سے توبہ کر اور ذوالنار توڑ دے ۔اس نے فوراً توڑ دیا۔ یہ اس نے اتنی جلدی ہدایت کیوں قبول کرلی؟ اﷲ میاں نے پہلے ہی اس کا کام بنادیا تھا اور اس کے دل کو ہدایت قبول کرنے کی صلاحیت عطا فرمادی تھی۔ پھر اس نے کہا اب کیا پڑھوں؟ فرمایا پڑھ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ اب محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کی رسالت پر ایمان لانا فرض ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور _____________________________________________ 36؎اٰل عمرٰن: 85