تجلیات جذب |
ہم نوٹ : |
|
ہونے میں گنجایش انکار باقی نہیں رہی۔ فَالْحَمْدُ لِلہِ تَعَالٰی عَلٰی ذَالِکَ وَ اَطَالَ اللہُ بَقَاءَ مُرْشِدِیْ وَ اَدَامَ اللہُ بَرَکَاتِہٖ اِلٰی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ وعظ کے چاروں حصوں کو برادر عزیز مکرمی جناب سہیل احمد صاحب انجینئر، مجاز بیعت حضرت مرشدی دامت برکاتہم نے ٹیپ سے نقل فرمایا اور راقم الحروف نے اس کو مرتب کیا، عناوین و حوالہ جاتِ کتب درج کیے اور اس کا نام ”تجلیات جذب“ تجویز کیا گیا۔ اﷲ تعالیٰ شرفِ قبول عطا فرمائیں اور حضرت مرشدی دامت برکاتہم اور جملہ معاونین کے لیے صدقہ جاریہ اور ذریعہ نجات بناویں۔ اٰمِیْنَ یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ بِحُرْمَۃِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ مُحَمَّدٍ رَّسُوْلِ اللہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْنَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالتَّسْلِیْمُ مرتب: یکے ازخدام حضرت مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم اشکوں کی بُلندی خُداوندا مُجھے توفیق دے دے فِدا کردوں میں تُجھ پر اپنی جاں کو گنہگاروں کے اشکوں کی بُلندی کہاں حاصل ہے اختر کہکشاں کو اخؔتر