سوال: طوافِ زیارت کا وقت تو آپنے بتادیا لیکن اس کا افضل وقت کیا ہے ۔
جواب: اس طواف کو یومُ النحر یعنی دسویں ذی الحجۃ کو ادا کرنا افضل ہے اور اسطرح ادا کرنا کہ دسویں کی ظہر مکہ مکرمہ میں آکر ادا کرے (زبدہ ص ۸۴ )
وضاحت: اگر خواتین کو ہجوم کی وجہ سے مردوں کے ساتھ سخت مزاحمت کا خطرہ ہو تو دسویں ذی الحجہ کے بجائے گیارہ ذی الحجہ کو طواف کریں کیونکہ غیر محرم خواتین کا مردوں سے جسم ٹکرانا جائز نہیں لھذا خواتین ایسے اوقات میں طواف کریں کہ ہجوم کم ہو تاکہ نامحرموں سے جسم نہ ٹکرائے تجربہ کی بات ہے کہ گیارہ ذی الحجہ کا دن گزار کر جو رات آتی ہے اس میں رات کو گیارہ ، بارہ بجے کے بعد ہجوم کم ہو تا ہے بآسانی طواف ہو جاتاہے۔
سوال: اگر کوئی حجن رمی اور ذبح (یعنی شیطانوں کو کنکریاں مارنے اور حج