(ج ۱ / ۷۱) لوالدي الشیخ محمد عاشق الهي البرني رحمه الله تعالی)اور ایک حدیث شریف میں دو دن کا سفر بھی بغیر محرم کے کرنا منع آیا ہے یہ حدیث صحیح بخاری شریف میں باب حج النساء میں امام بخاری نے روایت کی ہے جو یہاں ہم نقل کر رہے ہیں عن ابي سعید -رضی اللہ عنه- عن النبی ﷺ ان لا تسافر امرأة مسیرة یومین لیس معھا زوجھا او ذو محرم۔(رواه البخاری :کتاب الحج : باب حج النساء۔ (رقم۱۱۲۲-ج۴-ص۳۸۸)
اور ایک حدیث شریف میں ایک دن ایک رات کا سفر بھی بلا محرم کے ناجائز قرار دیا ہے جیسا کہ بخاری شریف میں ہے عن ابی ھریرة-رضی اللہ عنه- قال قال النبی ﷺ لا یحل لامرأة تؤمن بالله و الیوم الآخر ان تسافر مسیرة یوم و لیلة لیس معھا حرمة۔(صحیح البخاری رقم۱۰۲۶ ج۴ /ص۲۳۴)
بعض فقہاء نے اس حدیث بالا کی روشنی میں فتنہ کے دور میں اس پر فتوی دیا ہے کہ عورت ایک دن ایک رات کی مسافت کا سفر بھی بغیر محرم کے نہ کرے ، جس کی مقدار سولہ میل ہے (مناسک ملا علی قاری ص ۵۷) میں