يكون غيرهم أحوج .(اللباب مع الشرح ص ۳۹۳-396)
فائدہ: اگرپاک ہونے کے بعد ان طوافوں کا اعادہ کرلیا تو کفارہ ذمہ سے ساقط ہوجائے گا،یعنی معاف ہو جائے گا۔
تنبیہ: حالتِ حیض ونفاس و جنابت یا بلا وضو طواف کرنا ایک قسم کی معصیت بھی ہے اس لئے اعادہ کے ساتھ استغفار و توبہ کرنا بھی لازم ہے ، اور اگر اعادہ نہیں کیا تو جو اس کی جزاء ہے وہ بھی ادا کرے اور اس کے ساتھ ساتھ استغفارو توبہ بھی کرے ۔
حالت نمبر ۔۳: مانعِ حیض دواؤں کے استعمال کے باوجود ۷۲گھنٹے یا اس سے زائد زمانہ تک بار بار خون کا دھبہ آیا ہے تو بالاتفاق عورت حالتِ حیض میں شمار ہوگی (ہدایۃ ) اس درمیان میں اگر طواف کرے گی تو جزاء لازم ہوگی جیسا کہ پہلے گزرچکاہے ۔
تنبیہ: ہم نے یہ تین صورتیں لکھدی ہیں اس کے علاوہ اگر کوئی صورت پیش آئے تو مفتیان کرام سے رجوع کریں۔