استعمال کر لی تاکہ وہ طوافِ زیارت یا طوافِ عمرہ کرسکے اس دوا کے استعمال سے اس کا خون مکمل طور سے بند رہا یہاں تک کہ اس نے طواف مکمل کر لیا تو اس کا طواف درست ہو گیا ۔
حالت نمبر۔۲: ایک عورت نے خون آنے کے بعد دواؤں کے ذریعہ اس خون کو روک دیا اس کے بعد اس عورت نے طواف کرلیا پھر عادت کے ایام میں خون آگیا ،یا دس دن کے اندر اندر خون آگیا اورپھر دس دن کے اندر اندر ہی خون بند ہوگیا، تو یہ حیض کا خون شمار ہو گا اوریہ سمجھا جائے گا کہ حالت ِحیض ہی میں اس عورت نے طواف کیا ہے ، کیونکہ یہ طہرفاسد کے حکم میں ہے ، لھذا اس حالت میں طوافِ زیارت کرنے کی وجہ سے بطور کفارہ اونٹ یا گائے ذبح کرنا لازم ہوگا، اور اگر طواف عمرہ یا طوافِ قدوم اس حالت میں کیا ہے تو بطور کفارہ ایک بکرا ذبح کرنا ہو گا ۔ ( و لو انقطع دمها ) أی دم الحائض ( بدواء أو لا ) أی لا بدواء ( أو لم ینقطع ) أی بالکلية ( اغتسلت أو لا ) أی أو ما اغتسلت ( و طافت ، ثم عاد دمها فی أیام عادتها یصح طوافها،