سوال: عرفات سے بعض خواتین اپنے محرم مردوں کے ساتھ مزدلفہ کیلئے بس میں روانہ ہو جائیں لیکن راستہ میں اتنا ہجوم تھا کہ صبح صادق تک مزدلفہ کے حدود میں داخلہ نہ ہوسکا سورج نکلنے کے بعد مزدلفہ کے حدود سے گذرنا ہوا تو کیا اس صورت میں ان خواتین پر دم واجب ہے ؟
جواب: صورت مسئولہ میں ان خواتین پر کوئی دم واجب نہیں ۔ واللہ تعالی اعلم
البتہ ان کے ساتھ جو مرد حضرات تھے ان پر وقوفِ مزدلفہ چھوٹ جانے کی وجہ سے دم واجب ہو گا ۔مردوں میں جو ضعیف اور مریض ہو تو اس پر بھی دم واجب نہیں۔واللہ تعالی اعلم ولو ترک الوقوف بها فدفع لیلا فعلیه دم إلا إذا کان لعلة ٲي مرض ٲو ضعف ٲي ضعف بنیة من کبر ٲو صغر أو یکون ٲي الناسک ٳمرٲۃ تخاف الزحام فلا شیٔء عليه . (الباب مع الشر ح 219)
تنبیہ: مزدلفہ میں کیونکہ میدان میں اترنا ہوتا ہے اس لئے خواتین کوموٹی