والتستر عن الأعین ، وخلع الثیاب ، والاغتسال ،و قطع المسافة فلم تطف حتی غربت ،أو حاضت بعد ماقدرت علی أربعة أشواط ،فلم تطف حتی مضت الوقت لزمها دم للتاخير. ( غنیۃ ص۲۷۳)
مسئلہ: عورت جانتی ہے کہ حیض عنقریب آنے والاہے اور ابھی حیض آنے میں اتنا وقت باقی ہے کہ پورا طوافِ زیارت یا چار چکرکرسکتی ہے، لیکن نہیں کیا اور حیض آگیا پھر ایامِ نحرگزرنے کے بعد پاک ہوئی یعنی ۱۲ ذی الحجہ کے سورج غروب ہونے کے بعد پاک ہوئی ، تو دم واجب ہوگا اور اگر اتنا وقت نہیں تھاکہ چار چکرکرسکتی تو کچھ واجب نہ ہوگا یعنی پاک ہونے کے بعد چار پھیرے کرنے کا وقت بھی نہیں تو کچھ واجب نہیں ہوگا ۔ (معلم الحجاج :ص ۱۸۰)
مسئلہ: عورتوں کا اس حال میں حجرِاسود کو چومنا بالکل حرام ہے جب کہ اجنبی مردوں کے ساتھ جسم لگنے کا احتمال ہو(احسن الفتاوی ج۴ص ۸۹)