رفتگان |
ن مضامی |
|
حضرت مفتی عبد الشکور ترمذیؒ اور دیگر مرحومین ملک کے بزرگ عالم دین اور نامور مفتی حضرت مفتی عبد الشکور ترمذیؒ گزشتہ روز ساہیوال ضلع سرگودھا میں اسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کا شمار برصغیر کی سطح کے بزرگ علماء و مشائخ میں ہوتا تھا اور انہوں نے ساری زندگی درس و تدریس اور اصلاح و افتاء کی علمی و دینی مصروفیات میں بسر کی۔مولانا محمد ضیاء القاسمیؒ سپاہ صحابہؓ پاکستان کی سپریم کونسل کے چیئرمین اور نامور خطیب حضرت مولانا محمد ضیاء القاسمی گزشتہ روز فیصل آباد میں طویل علالت کے بعد تریسٹھ برس کی عمر میں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ انہوں نے تحریک ختم نبوت، تحریک تحفظ ناموس صحابہ کرامؓ، تحریک نفاذ شریعت، اور دیگر دینی تحریکات میں سرگرم کردار ادا کیا اور تمام عمر توحید و سنت کے پرچار میں سرگرم رہے۔مولانا سلمان عباسیؒ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی مرکزی جامع مسجد کے خطیب مولانا سلمان عباسیؒ گزشتہ دنوں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ وہ مشترکہ دینی مقاصد کے لیے ہمیشہ سرگرم عمل رہتے تھے۔مولانا محمد اسحاق کھٹانہؒ علی پور چٹھہ ضلع گوجرانوالہ کے بزرگ عالم دین حضرت مولانا محمد اسحاق کھٹانہ گزشتہ روز انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ وہ ایک بے باک اور حق گو عالم دین تھے جنہوں نے مختلف دینی تحریکات میں حصہ لیا اور قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں اور ساری زندگی دینی خدمات میں مصروف رہے۔ اس کے علاوہ راقم الحروف کے ماموں زاد بھائی جناب محمد یونس گزشتہ دنوں پاپولر نرسری گوجرانوالہ میں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ رب العزت مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق سے نوازیں، آمین یا الہ العالمین۔ مجلہ/مقام/زیراہتمام: ماہنامہ الشریعہ، گوجرانوالہ تاریخ اشاعت: جنوری ۲۰۰۱ء