رفتگان |
ن مضامی |
|
حضرت مولانا سید عطاء المحسن شاہ بخاریؒ اور دیگر مرحومین گزشتہ دنوں مجلس امیر شریعت حضرت مولانا سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ کے فرزند اور مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر حضرت مولانا سید عطاء المحسن شاہ بخاریؒ کا انتقال ہوگیاجو ایک حق گو خطیب اور بے باک عالم دین تھے۔حضرت مولانا قاری فضل ربیؒ آف مانسہرہ اسی طرح ہزارہ ڈویژن کے بزرگ عالم دین اور ممتاز قاری حضرت مولانا قاری فضل ربیؒ آف مانسہرہ بھی دارِ فانی سے رحلت کر گئے ہیں جنہوں نے اس علاقہ میں حفظ قرآن کریم اور تجوید و قراءت کو فروغ دینے میں نمایاں خدمات سر انجام دیں اور جمعیۃ علمائے اسلام کے پلیٹ فارم پر دینی تحریکات میں بھی شریک رہے۔حضرت مولانا حافظ عبد القادر روپڑیؒ ان کے علاوہ اہلِ حدیث مکتب فکر کے ممتاز عالم دین حضرت مولانا حافظ عبد القادر روپڑیؒ طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ وہ ملک کے بزرگ علماء کرام میں شمار ہوتے تھے اور دینی تحریکات میں پیش پیش رہتے تھے۔حضرت مولانا مفتی ولی درویشؒ جبکہ جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے استاذ حدیث حضرت مولانا مفتی ولی درویش بھی انتقال کر گئے ہیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ہم ان سب بزرگوں کی دینی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے پسماندگان اور عقیدت مندوں کے ساتھ ان کے غم میں شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں اور متوسلین کو صبر و حوصلہ کی توفیق سے نوازیں، آمین یا رب العالمین۔ مجلہ/مقام/زیراہتمام: ماہنامہ الشریعہ، گوجرانوالہ تاریخ اشاعت: دسمبر ۱۹۹۹ء