رفتگان |
ن مضامی |
|
مولانا محمد طیب شاہؒ ہمدانی اور دیگر مرحومین قصور کے بزرگ عالم دین حضرت مولانا سید محمد طیب شاہؒ ہمدانی گزشتہ دنوں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ ان کا تعلق قدیمی علمی خاندان سے تھا اور خالص علمی و کتابی ذوق کے بزرگ تھے۔ جمعیۃ علمائے اسلام کے ساتھ وابستہ تھے اور ایک عرصہ سے کوٹ مراد خان قصور میں دینی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔مولانا قاضی عبد المالکؒ حضرت مولانا شاہ عبد القادر رائے پوری قدس اللہ سرہ العزیز کے خلیفہ مجاز حضرت مولانا قاضی عبد القادرؒ آف جھاوریاں کے بھائی اور بزرگ دینی راہنما حضرت مولانا قاضی عبد المالک صاحب گزشتہ دنوں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ جمعیۃ علمائے اسلام سے تعلق تھا اور تبلیغی جماعت کے سرکردہ حضرات میں شمار ہوتے تھے۔مولانا محمد حنیف انورؒ مدرسہ فیض الاسلام اڈہ تتلے عالی ضلع گوجرانوالہ کے مہتمم مولانا محمد حنیف انور گزشتہ دنوں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ سرگرم دینی کارکن تھے، جمعیۃ علماء اسلام سے تعلق تھا، کچھ عرصہ ضلعی امیر بھی رہے، علاقہ میں دینی مدارس کے قیام اور دینی تعلیم کے فروغ میں خصوصی دلچسپی رکھتے تھے۔مولانا نذیر احمدؒ سن کھترہ ضلع نارووال کے بزرگ عالم دین حضرت مولانا حکیم نذیر احمد گزشتہ روز انتقال فرما گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم علاقہ کے بزرگ عالم دین اور معروف مناظر حضرت مولانا محمد شفیع سنکھترویؒ کے فرزند و جانشین تھے اور انتہائی نیک دل بزرگ تھے۔ ان کی نماز جنازہ حضرت مولانا عبد الحق فاضل دیوبند نے پڑھائی جس میں مولانا محمد فیروز خان، مولانا رشید احمد پسروری، مولانا عبد الکریم ندیم، مولانا قاری جمیل الرحمان اختر، مولانا محمد یحییٰ محسن اور راقم الحروف کے علاوہ دیگر سرکردہ علماء کرام نے بھی شرکت کی۔ دعا ہے کہ اللہ رب العزت ان مرحومین کی حسنات قبول فرمائیں، سیئات سے درگزر کریں اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام سے نوازیں، آمین یا رب العالمین۔ مجلہ/مقام/زیراہتمام: ماہنامہ الشریعہ، گوجرانوالہ تاریخ اشاعت: اپریل ۱۹۹۹ء