رفتگان |
ن مضامی |
|
مولانا نور محمد آف ملہو والی / پیر بشیر احمد گیلانی / مولانا عبدا لرؤف جتوئی گزشتہ دنوں حضرت مولانا نور محمد (ملھوالی ضلع اٹک) کا انتقال ہوگیا، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم بزرگ علماء میں سے تھے، نوے برس سے زیادہ عمر تھی اور حضرت مولانا سید محمد انور شاہ کاشمیریؒ کے تلامذہ میں سے تھے۔ ملہو والی ضلع اٹک میں طویل عرصہ تک تدریسی خدمات سر انجام دیتے رہے اور ان کے متعدد شاگرد مختلف علاقوں میں دینی خدمات میں مصروف ہیں۔ سیالکوٹ کی بزرگ شخصیت پیر سید بشیر احمد گیلانی رحلت فرما گئے ہیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم دینی تحریکات میں پیش پیش رہے اور مذہبی جماعتوں کی ہمیشہ سرپرستی کرتے رہے۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی مبلغ مولانا عبد الرؤف جتوئی کا بھی انتقال ہوگیا، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم انتہائی پرجوش مقرر اور انتھک کارکن تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دیں اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق سے نوازیں، آمین یا رب العالمین۔ مجلہ/مقام/زیراہتمام: ماہنامہ الشریعہ، گوجرانوالہ تاریخ اشاعت: مئی ۱۹۹۴ء