Deobandi Books

رفتگان

ن مضامی

17 - 188
مولانا حافظ شفیق الرحمانؒ
شہر کی بزرگ دینی شخصیت مولانا حافظ شفیق الرحمان 19 جون کو اچانک انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ حافظ صاحب مرحوم کا شمار گوجرانوالہ کی ممتاز شخصیات میں ہوتا تھا اور وہ معروف دینی درسگاہ مدرسہ نصرۃ العلوم کی مجلس انتظامیہ کے صدر تھے۔ ان کی نماز جنازہ شیخ الحدیث مولانا محمد سرفراز خان صفدر نے پڑھائی جس میں علماء، طلباء اور شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اور اس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
مولانا حافظ شفیق الرحمان 1929ء میں امرتسر میں پیدا ہوئے، ان کے والد محترم مولوی مولا بخش مرحوم ایک مسجد میں امامت کے فرائض سرانجام دیتے تھے۔ حافظ شفیق الرحمان مرحوم نے دینی تعلیم مدرسہ خیر المدارس جالندھر میں حاصل کی اور قیام پاکستان کے بعد جب یہی مدرسہ ملتان منتقل ہوگیا تو انہوں نے مدرسہ خیر المدارس ملتان میں دورۂ حدیث کر کے سندِ فراغت حاصل کی۔ ان کے ہم سبق ساتھیوں میں امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاریؒ کے فرزند حضرت مولانا ابوذر بخاری اور پنجاب کے موجودہ وزیر زکوٰۃ و عشر مولانا قاری سعید الرحمان بھی شامل ہیں۔ حافظ صاحب مرحوم کی دستار بندی علامہ شبیر احمد عثمانیؒ نے فرمائی۔ قرآن کریم کی تعلیم انہوں نے معروف استاذ القرآن مولانا قاری کریم بخش سے حاصل کی اور تمام زندگی قرآن کریم کی بے لوث خدمت میں گزار دی۔
قیام پاکستان کے بعد حافظ صاحب کا خاندان امرتسر سے گوجرانوالہ منتقل ہوگیا، ان کے بڑے بھائی ملک عبد الرحمان مرحوم ریلوے میں ملازم تھے۔ دینی تعلیم سے فراغت کے بعد حافظ شفیق الرحمان مرحوم نے بازار سیدنگری میں کریانہ اور دیسی گھی کا کاروبار شروع کیا جو آخری عمر میں الیکٹرک سٹور میں تبدیل ہوگیا، اور اب کچھ عرصہ سے وہ اپنے فرزندوں کے ہمراہ حافظ الیکٹرک سٹور کے نام سے کاروبار کر رہے تھے۔ حافظ صاحب کا دکان میں یہ معمول رہا ہے کہ درجنوں کی تعداد میں بچے ہر وقت ان کے ہاں زیر تعلیم رہتے۔ وہ دکانداری بھی کرتے اور بچوں کو قرآن کریم بھی پڑھاتے۔ سینکڑوں حفاظ نے ان سے قرآن کریم کی تعلیم حاصل کی جن میں سے بعض علماء ہیں، کچھ ڈاکٹرز ہیں اور کچھ تلامذہ دیگر شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
مولانا حافظ شفیق الرحمان مرحوم کا معمول یہ تھا کہ ہر وقت قرآن کریم کی تلاوت میں مشغول رہتے، اٹھتے بیٹھتے، چلتے پھرتے اور کاروبار کرتے ہوئے ان کی زبان پر قرآن کریم ہوتا۔ ان کے ایک دوست کی روایت ہے کہ جوانی کے زمانے میں روزانہ ایک قرآن کریم مکمل کرنے کا معمول تھا اور ان دنوں بھی دس پندرہ پارے روزانہ پڑھ لیتے تھے۔ ایک دوست سے کہنے لگے کہ جب میں غسل خانہ اور بیت الخلاء میں جاتا ہوں تو بڑی مشکل سے زبان پر کنٹرول کرتا ہوں کہ کہیں اس حالت میں بھی قران کریم زبان پر جاری نہ ہو جائے۔
مولانا حافظ شفیق الرحمان عظیم دینی درسگاہ مدرسہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ کے بانی ارکان میں سے ہیں۔ اس مدرسہ کی بنیاد حضرت مولانا صوفی عبد الحمید سواتی نے 1952ء میں رکھی تھی اور پھر اپنے بھائی شیخ الحدیث مولانا محمد سرفراز خان صفدر کے ساتھ مل کر انہوں نے مسلسل محنت اور پرخلوص جدوجہد کے ساتھ اسے ملک کی بڑی دینی درسگاہوں کی صف میں لا کھڑا کیا۔ مولانا محمد سرفراز خان صفدر اور مولانا صوفی عبد الحمید سواتی کو مدرسہ نصرۃ العلوم کے قیام، تعمیر اور ترقی میں ابتداء سے جن حضرات کا قریبی تعاون حاصل رہا ہے ان میں حافظ شفیق الرحمان سرفہرست تھے۔ بلکہ اپنی وفات سے پہلے کچھ عرصہ سے مدرسہ کی مجلس انتظامیہ کے صدر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ حافظ صاحب مرحوم کا بیعت کا تعلق حضرت مولانا شاہ عبد القادر رائے پوریؒ سے تھا۔ ان کے انتقال کے بعد حافظ صاحب نے بیعت کا تعلق امام الہدیٰ حضرت مولانا عبید اللہ انورؒ سے قائم کر لیا اور تمام اسباق بہت جلد مکمل کیے۔ سیاسی طور پر جمعیۃ علمائے اسلام پاکستان سے وابستہ تھے۔ جمعیۃ کے امیر مولانا محمد عبد اللہ درخواستیؒ کے ساتھ خصوصی عقیدت تھی اور آخر دم تک پوری استقامت کے ساتھ حضرت درخواستیؒ کے ساتھ وابستہ رہے۔
ان کی رہائش سیٹلائیٹ ٹاؤن میں مسجد صدیقیہ کے قریب تھی اور وہ مسجد صدیقیہ کی انتظامیہ کے رکن تھے بلکہ مسجد کے انتظامات میں انہیں نگران اور سرپرست کی حیثیت حاصل تھی۔ گوجرانوالہ میں قیام کے بعد کم و بیش تیس سال تک انہوں نے شہر کی مرکزی جامع مسجد شیرانوالہ باغ میں رمضان المبارک کے دوران تراویح میں قرآن کریم سنایا۔ جبکہ کچھ عرصہ سے ان کی جگہ اب راقم الحروف کو تراویح میں قرآن کریم سنانے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔
حافظ صاحب مرحوم اکثر اپنے لیے حسنِ خاتمہ اور چلتے پھرتے موت کی دعا مانگا کرتے تھے اور ایسا ہی ہوا۔ وفات کے روز بھی معمول کے مطابق دکان پر آئے، ان کے دو شاگرد جو حج کے لیے جا رہے تھے انہوں نے حافظ صاحب سے ملاقات کی۔ پہلے حافظ محمد اکرم آئے، ان سے کہا کہ حرمین شریفین میں میرے لیے ایمان پر خاتمہ کی دعا کرنا۔ وفات سے تقریباً نصف گھنٹہ قبل حافظ محمد نثار ملاقات کے لیے آئے، وہ بھی حج کے سفر پر روانہ ہو رہے تھے، ان سے بھی یہی کہا کہ میرے لیے ایمان پر خاتمہ کی دعا کرنا۔ تھوڑی دیر گزری کہ اچانک دل کا دورہ ہوا اور چند لمحوں میں اپنی زندگی کی تمنا اور دعا کے مطابق چلتے پھرتے اچانک خالق حقیقی سے جا ملے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔
مولانا حافظ شفیق الرحمان کے تین فرزند عتیق الرحمان، انیس الرحمان اور نفیس الرحمان دوکان کا کام سنبھالے ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے نیک دل اور شفیق باپ کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ وفات کے بعد مولانا قاضی حمید اللہ خان نے انہیں خواب میں دیکھا کہ صاف ستھرا لباس میں ایک خوبصورت جگہ میں کھڑے ہیں، حال پوچھا تو کھل کھلا کر ہنس پڑے۔ یہ ایک غیبی اشارہ ہے جو ان کے حسنِ خاتمہ کی علامت ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کریں اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق ارزانی فرمائیں، آمین یا رب العالمین۔
مجلہ/مقام/زیراہتمام: 
ہفت روزہ خدام الدین، لاہور
تاریخ اشاعت: 
۱۴ جولائی ۱۹۸۹ء
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حضرت مولانا لال حسین اخترؒ 1 1
3 مولانا سید شمس الدین شہیدؒ 2 1
4 مولانا عبد الحئیؒ آف بھوئی گاڑ 3 1
5 حضرت مولانا محمد حیاتؒ 4 1
6 مولانا مفتی محمودؒ کی آئینی جدوجہد اور اندازِ سیاست 5 1
7 مولانا محمد شریف جالندھریؒ اور مولانا سید امین الحقؒ 6 1
8 چودھری ظہور الٰہی شہیدؒ 7 1
9 حضرت مولانا عبد العزیز سہالویؒ 8 1
10 مولانا فضل رازقؒ 9 1
11 حضرت مولانا محمد عبد اللہ رائے پوریؒ 10 1
12 خان غلام سرور خان مرحوم 11 1
13 مولانا عبد الشکور دین پوریؒ 12 1
14 خان عبد الغفار خان مرحوم 13 1
15 والدہ ماجدہ کا انتقال 14 1
16 حضرت مولانا عبد الحقؒ، اکوڑہ خٹک 15 1
17 مولانا تاج الدین بسمل شہیدؒ 16 1
18 مولانا حافظ شفیق الرحمانؒ 17 1
19 الشیخ عبد اللہ عزام شہیدؒ 18 1
20 حضرت مولانا عزیر گلؒ 19 1
21 مولانا حق نواز جھنگوی شہیدؒ 20 1
22 حضرت مولانا محمد رمضان علویؒ 21 1
23 مولانا حکیم نذیر احمد آف واہنڈو 23 1
24 مولانا عبد اللطیفؒ بالاکوٹی 24 1
25 مولانا نور محمد آف ملہو والی / پیر بشیر احمد گیلانی / مولانا عبدا لرؤف جتوئی 25 1
26 مولانا مفتی عبد الباقی / مولانا منظور عالم سیاکھوی 26 1
27 مولانا محمد سعید الرحمان علویؒ اور دیگر مرحومین 27 1
28 حضرت مولانا محمد عبد اللہ درخواستیؒ 28 1
29 محمد صلاح الدین شہیدؒ 29 1
30 حضرت مولانا مفتی جمیل احمد تھانویؒ اور دیگر مرحومین 30 1
31 حضرت مولانا عبد الرؤفؒ 30 30
32 ڈاکٹر عنایت اللہ نسیم سوہدرویؒ 30 30
33 پیر جی عبد العلیم رائے پوری شہیدؒ اور دیگر مرحومین 31 1
34 مولانا قاری محمد حنیفؒ ملتانی / مولانا قاری محمد اظہر ندیم شہیدؒ 32 1
35 حضرت مولانا سید ابوذر بخاریؒ اور دیگر مرحومین 35 1
36 حضرت مولانا محمد اسحاق سندیلویؒ 35 35
37 مولانا امیر حسینؒ 35 35
38 حاجی عبد المتین چوہان مرحوم 36 1
39 الشیخ جاد الحق علی جاد الحقؒ اور دیگر مرحومین 37 1
40 الشیخ محمد الغزالیؒ 37 39
41 حکیم محمد سلیم چوہدری مرحوم 37 39
42 غازی محمد انور پاشا 38 1
43 حضرت مولانا علامہ شبیر احمدؒ عثمانی 39 1
44 مولانا ضیاء الرحمان فاروقی شہیدؒ 40 1
45 الاستاذ عبد الفتاح ابو غدۃؒ 41 1
46 مولانا انیس الرحمان درخواستی شہیدؒ 42 1
47 لیڈی ڈیانا 43 1
48 حضرت مولانا مفتی محمودؒ ۔ ایک صاحب بصیرت سیاستدان 44 1
49 الحاج مولانا محمد زکریاؒ 45 1
50 حضرت مولانا محمد عبد اللہ درخواستیؒ 46 1
51 مولانا محمد عبد اللہ شہیدؒ 47 1
52 حکیم محمد سعید شہیدؒ 48 1
53 حضرت مولانا عبد الکریم قریشیؒ اور دیگر مرحومین 49 1
54 حضرت مولانا محمد طاسینؒ 49 53
55 حضرت مولانا عبد القادر قاسمیؒ 49 53
56 والدہ محترمہؒ مولانا حسین احمد قریشی 49 53
57 ماسٹر اللہ دین مرحوم 49 53
58 حضرت مولانا حافظ محمد عابدؒ، مولانا حافظ محمد نعیم الحق نعیمؒ 50 1
59 مولانا قاری محمد بشیرؒ آف ہری پور ہزارہ اور دیگر مرحومین 51 1
60 میاں جی دین محمد مرحوم 51 59
61 الحاج حکیم برکات احمد بگویؒ 51 59
62 مخدوم منظور احمد تونسوی کو صدمہ 51 59
63 مولانا محمد طیب شاہؒ ہمدانی اور دیگر مرحومین 52 1
64 مولانا قاضی عبد المالکؒ 52 63
65 مولانا محمد حنیف انورؒ 52 63
66 مولانا نذیر احمدؒ 52 63
67 مفتی اعظم سعودی عرب الشیخ عبد العزیز بن بازؒ اور دیگر مرحومین 53 1
68 حضرت مولانا سید عنایت اللہ شاہ بخاریؒ 53 67
69 الحاج مولانا فاروق احمد آف سکھرؒ 53 67
70 جناب حاجی کرامت اللہؒ 53 67
71 صاحبزادہ شمس الدین آف موسیٰ زئی 54 1
72 حضرت مولانا سید عطاء المحسن شاہ بخاریؒ اور دیگر مرحومین 55 1
73 حضرت مولانا قاری فضل ربیؒ آف مانسہرہ 55 72
74 حضرت مولانا حافظ عبد القادر روپڑیؒ 55 72
75 حضرت مولانا مفتی ولی درویشؒ 55 72
76 حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ 56 1
77 حضرت مولانا سید ابوالحسن علی حسنی ندویؒ 57 1
78 حضرت مولانا محمد یوسف لدھیانویؒ 58 1
79 حضرت مولانا محمد امین صفدر اوکاڑویؒ اور دیگر مرحومین 59 1
80 اہلیہ حضرت مولانا محمد عبد اللہ درخواستیؒ 59 79
81 حضرت مولانا سید فیض علی شاہؒ 59 79
82 حضرت مولانا محمد لقمان علی پوریؒ 59 79
83 مولوی عبد الغفورؒ 59 79
84 حضرت مفتی عبد الشکور ترمذیؒ اور دیگر مرحومین 60 1
85 مولانا محمد ضیاء القاسمیؒ 60 84
86 مولانا سلمان عباسیؒ 60 84
87 مولانا محمد اسحاق کھٹانہؒ 60 84
88 حضرت مولانا ضیاء القاسمیؒ 61 1
89 علامہ شبیر احمد عثمانی ؒ سے مولانا مفتی محمودؒ تک 62 1
90 حضرت مولانا عاشق الٰہی بلند شہریؒ اور دیگر مرحومین 63 1
91 مولانا سید منظور احمد شاہ آسیؒ 63 90
92 حافظ سید انیس الحسن شاہ زیدیؒ 63 90
93 مولانا سید عطاء اللہ شاہؒ 63 90
94 خوش نویس حافظ محمد شوکت 63 90
95 حضرت مولوی محمد نبی محمدیؒ 64 1
96 حضرت مولانا محمد اجمل خانؒ 65 1
97 ڈاکٹر محمد حمید اللہؒ 66 1
98 حضرت مولانا عبد اللہ درخواستیؒ کا پیغام 67 1
99 مولانا عبد الرحیم اشعرؒ 68 1
100 نوابزادہ نصر اللہ خان مرحوم 69 1
101 حضرت حافظ غلام حبیب نقشبندیؒ 70 1
102 مولانا اعظم طارق شہیدؒ 71 1
103 مولانا شاہ احمد نورانی ؒ 72 1
104 حضرت مولانا قاضی مظہر حسینؒ 73 1
105 مولانا حکیم عبد الرحمان آزادؒ 74 1
106 حضرت مولانا مفتی زین العابدینؒ 75 1
107 مولانا مفتی نظام الدین شامزئی شہیدؒ 76 1
108 حضرت مولانا منظور احمدؒ چنیوٹی 77 1
109 مولانا منظور احمدؒ چنیوٹی 78 1
110 مفتی محمد جمیل خان شہیدؒ 79 1
111 الحاج سیٹھی محمد یوسف مرحوم 80 1
112 حضرت مولانا جمیل احمد میواتی دہلویؒ 81 1
113 مولانا مفتی محمد ضیاء الحقؒ 82 1
114 حافظ محمد صادق مرحوم 83 1
115 مولانا رحمت اللہ کیرانویؒ 84 1
116 مولانا سعید الرحمان علویؒ 85 1
117 مولانا منظور احمد الحسینیؒ 86 1
118 مولانا بشیر احمد خاکیؒ 87 1
119 دارالعلوم کبیر والا کی وفیات 88 1
120 الحاج سید امین گیلانی ؒ 89 1
121 قاری نور الحق قریشی ایڈووکیٹ مرحوم 90 1
122 ڈاکٹر غلام محمد مرحوم 91 1
123 مولانا علی احمد جامیؒ 92 1
124 مولانا حافظ عبد الرشید ارشد مرحوم 93 1
125 حاجی غلام دستگیر مرحوم 94 1
126 خان عبد الولی خان مرحوم 95 1
127 علامہ محمد احمد لدھیانویؒ 96 1
128 نواب محمد اکبر خان بگٹی مرحوم 97 1
129 مولانا روشن دینؒ، مولوی عبد الکریمؒ 98 1
130 محترمہ بے نظیر بھٹو کا الم ناک قتل 99 1
131 حضرت صوفی عبد الحمید سواتی ؒ 100 1
132 حضرت مولانا محمد انظر شاہ کشمیریؒ 101 1
133 مرزا غلام نبی جانبازؒ 22 1
135 مولانا عبد المجید انورؒ، مولانا عبد الحقؒ، حاجی جمال دینؒ 102 1
136 مولانا قاری خبیب احمد عمرؒ 103 1
137 مولانا سید امیر حسین شاہؒ گیلانی 104 1
138 حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدرؒ 105 1
139 حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدرؒ کا سفر آخرت 106 1
140 حضرت مولانامحمد سرفراز خان صفدرؒ کی وفات پر سلسلۂ تعزیت 107 1
141 حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدرؒ کی وفات ۔ ہم سب کا مشترکہ صدمہ 108 1
142 ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی شہیدؒ 109 1
143 مولانا محمد امین اورکزئیؒ اور ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمیؒ کی شہادت 110 1
144 مولانا قاری سعید الرحمٰنؒ 111 1
145 علامہ علی شیر حیدری شہیدؒ 112 1
146 مولانا محمد عمر لدھیانویؒ 113 1
147 قاری عبد الحلیمؒ 114 1
148 ڈاکٹر اسرار احمدؒ 115 1
149 حضرت خواجہ خان محمدؒ 116 1
150 حضرت مولانا قاضی عبد اللطیفؒ 117 1
151 ڈاکٹر محمود احمد غازیؒ 118 1
152 حضرت مولانا عبد الرحمٰنؒ اشرفی 119 1
153 الشیخ اسامہ بن لادن شہیدؒ 120 1
154 امیر عبد القادر الجزائریؒ 121 1
155 مولانا میاں عبد الرحمٰنؒ، مولانا سید عبد المالک شاہؒ 122 1
156 حضرت مولانا معین الدین لکھویؒ 123 1
157 پیر آف پگارا سید مردان علی شاہ مرحوم 124 1
158 محمد ظہیر میر ایڈووکیٹ مرحوم 125 1
159 حکیم الاسلام قاری محمد طیبؒ 126 1
160 حضرت مولانا عبید اللہ انورؒ 127 1
161 علامہ احسان الٰہی ظہیر شہیدؒ 128 1
162 مولانا قاضی حمید اللہ خانؒ 129 1
163 مولانا محمد اسلم شیخوپوری شہیدؒ 130 1
164 حضرت مولانا حبیب الرحمان لدھیانویؒ 131 1
165 چند دینی کارکنان کی وفات 132 1
166 مولانا مفتی محمد اویسؒ 133 1
167 مولانا سعید احمد رائے پوریؒ 134 1
168 قاضی حسین احمدؒ 135 1
169 پروفیسر غفور احمد مرحوم 136 1
170 مولانا محمد اشرف ہمدانی ؒ 137 1
171 مولانا عبد الستار تونسویؒ 138 1
172 حضرت مولانا مفتی عبد القیوم ہزارویؒ 139 1
173 مولانا قاری عبد الحئی عابدؒ 140 1
174 مولانا قاضی مقبول الرحمنؒ 141 1
175 مولانا شاہ حکیم محمد اختر ؒ 142 1
176 شیخ التفسیر حضرت مولانا احمد علی لاہوریؒ 143 1
177 مولانا انیس الرحمن اطہر قریشیؒ 144 1
178 مولانا محمد اقبال نعمانی ؒ 145 1
179 مولانا قاری محمد عبد اللہؒ 146 1
180 مولانا عبد المتینؒ 147 1
181 مولانا حافظ مہر محمد میانوالویؒ 148 1
182 مولانا شمس الرحمن معاویہ شہیدؒ 149 1
183 مولانا علاء الدینؒ 150 1
184 جناب نیلسن منڈیلا 151 1
185 میاں محمد عارف ایڈووکیٹ مرحوم 152 1
186 مولانا حکیم محمد یاسینؒ 153 1
187 حضرت مولانامحمد امین صفدرؒ 154 1
188 مولانا محمد عبد اللہ عباسیؒ 155 1
189 مولانا محمد عالمؒ 156 1
190 مجید نظامی مرحوم 157 1
191 مولانا مفتی عبد الشکورؒ 158 1
192 مولانا مسعود بیگ شہیدؒ ، ڈاکٹر شکیل اوجؒ شہید 159 1
193 شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندیؒ اور شیخ الاسلام مولانا سید حسین احمد مدنیؒ 160 1
194 ڈاکٹر خالد محمود سومرو شہیدؒ 161 1
195 حافظ خلیل الرحمن ضیاء مرحوم 162 1
196 حضرت مولانا محمد نافعؒ 163 1
197 شاہ عبد اللہ مرحوم 164 1
198 دو محقق علماء کی وفات 165 1
199 مولانا عبد المجید لدھیانویؒ 166 1
200 مولانا مشتاق احمد چنیوٹی ؒ 167 1
201 سردار محمد عبد القیوم خان مرحوم 168 1
202 ملا محمد عمر مجاہدؒ 169 1
203 مولانا ضیاء القاسمیؒ ۔ چند یادیں 170 1
204 مولانا قاضی عبد الکریم آف کلاچیؒ 171 1
205 جنرل حمید گل مرحوم 172 1
206 مفکر اسلام مولانا مفتی محمودؒ 173 1
207 مولانا عبد اللطیف انورؒ 174 1
208 مولانا ڈاکٹر شیر علی شاہؒ 175 1
209 مولانا عبد المجید شاہ ندیمؒ 176 1
210 غازی ممتاز قادریؒ شہید 177 1
211 حضرت مولانا قاضی عبد الکریم کلاچویؒ 178 1
212 مولانا مطیع الرحمان نظامیؒ شہید 179 1
213 عبد الستار ایدھی مرحوم 180 1
214 مولانا حافظ عبد الرحمنؒ 181 1
215 قاری ملک عبد الواحدؒ 182 1
216 مولانا محمد امین اورکزئی شہیدؒ 183 1
217 مولانا مفتی محمد عیسٰی گورمانی اور دیگر مرحومین 184 1
218 جنید جمشید شہیدؒ 185 1
219 حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ 186 1
220 حضرت مولانا سلیم اللہؒ ، حضرت قاری محمد انورؒ، حضرت مولانا عبد الحفیظ مکیؒ 187 1
221 ڈاکٹر محمود احمد غازیؒ کی یاد میں سیمینار 188 1
222 مولانا محمد غفران ہزارویؒ اور دیگر مرحومین 33 1
223 مولانا عبد الرحیم آف شکرگڑھ 33 222
224 الحاج بابو عبد الخالق آف جہلم 33 222
227 حضرت جی مولانا انعام الحسنؒ 34 1
Flag Counter