معراج کا سفر |
بڑا سفر اور اتنے تھوڑے وقت میں …اسی لئے لوگوں نے اس کوتسلیم نہیں کیا، بلکہ بعض نئے نئے مسلمان بھی مرتد ہوگئے۔ سبحان کا لفظ لاکر قرآن گویا یوں کہہ رہا ہے لوگو! اس پر کیوں تعجب کررہے ہو… اس کو ماننے میں کیوں پس وپیش کررہے ہو؟ اس کو کیوں جھٹلا رہے ہو؟…معراج کا کیوں انکار کررہے ہو؟ اس کو اپنی ذات پر کیوں قیاس کر رہے ہو؟ نہ ہر جائے مَرْکَبْ تواں تاختن کہ جاہا سِپَرباید انداختن ہر جگہ عقلی گھوڑے نہیں دوڑائے جاتے، بلکہ بہت سی جگہ پر ڈھال ڈال دینی پڑتی ہے، معراج ہمارے محبوب نے خود نہیں کی، بلکہ ہم نے کروائی۔ ہمارے محبوب کو آسمانی سفر کروانے والی ذات رات کے تھوڑے وقت میں اتنا عظیم سفر کروانے والی ذات آسمانی عجائبات دکھلانے والی ذات معراج کی عزتوں اور رفعتوں سے سرفراز کرنے والی ذات کون ہے…؟ وہ ذات سبحان ہے!!! سبحان اس ذ۱ت کو کہتے ہیں جو ہرعیب، ہر نقص، ہر کمی سے پاک او رہر قید وحد بندی سے بالا تر ہو،جو کمالات کی جامع ہو، سبحان اورتسبیح کا لفظ بولا ہی ایسے