معراج کا سفر |
|
سورتوں میں کیا ہے، ایک سورۂ اسراء میں اور ایک سورۂ نجم میں۔ یہ معجزۂ نبوی در اصل دو سفروں پرمشتمل ہے ،ایک سفر گھر سے بیت المقدس تک، پھر وہاں سے آسمانی سفر ساتوں آسمانوں سے گذرتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سدرۃ المنتہیٰ پر پہنچے، جہاں جبرئیل امین نے بھی معذرت کردی، اور آپ کو اس سے اوپر کی سیر کرائی گئی ،جنت وجہنم کا مشاہدہ کروایا۔ اللہ تعالیٰ سے ہمکلامی اور دیدار کا شرف بھی عطا فرمایا، آپ کے مقام ومرتبہ کو اللہ تعالیٰ نے دنیا جہاں پر واشگاف کیا، اور امت کو پانچ نمازوں کا عظیم تحفہ اور دیگر تمغات بھی اسی سفر میں عطا ہوئے۔ زیر نظر رسالہ اسی معجزۂ کبریٰ کی تھوڑی سی تفصیل پر مشتمل ہے، جو دراصل بیانات کے مضامین ہیں، کچھ احباب کے تقاضا کرنے پر … احقر نے ان مضامین کو حذف واضافہ کرکے ترتیب سے مرتب کیا، اور آخر میں اس واقعہء عظیمہ کے اسرار ورموز اور فوائد ونکات حضرت اقدس تھانوی نوراللہ مرقدہٗ کی نشر الطیب سے نقل کئے تاکہ اس کا افادہ عام وتام ہو جائے۔ اسی طرح اسی کتاب مذکور سے آخرمیں اجمالی طور پر چند معجزات ِنبوی کا بھی ذکر کر دیا، جو مختلف عالَموںمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ظہورپذیر ہوئے، اللہ تعالیٰ اس رسالہ کو شرف ِقبول عطا فرمائے اور احقر کے لئے ،اس کے والدین کے لئے ، اساتذہ و مشائخ اور محسنین کے لئے ذخیرۂ آخرت بنائے۔ آمین یا رب العالمین این دعا از من واز جملہ جہاں آمین باد حفظ الرحمن پالنپوری (کاکوسی) بروز پیر ۲۹؍ نومبر ۲۰۱۰ء