معراج کا سفر |
|
امام و پیشوا اس طرح بنایا جس طرح مخدوم خادموں کا امام و پیشوا ہوتا ہے۔ اور( آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ترقی میں سے یہ بھی ہے کہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم سات آسمانوں کو جو ایک دوسرے پرہیں طے کرتے جاتے تھے۔ فرشتوں کے ایسے لشکر کے ساتھ جس کے سردار اور جھنڈا اٹھانے والے آپ ہی تھے۔ ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم بلند درجہ کی طرف ترقی کرتے رہے اور آسمانوں کو طے کرتے رہے) یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اتنی ترقی کی کہ کوئی آگے بڑھنے والامنزل سے اتنا قریب نہ ہوا اور نہ ہی کوئی بلند مرتبہ کو چاہنے والا اتنا بلند مرتبہ حاصل کرسکا۔ (جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ترقیات انتہائی درجہ کو پہنچ گئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے اونچے مقام کے ملنے کی وجہ سے ہر صاحب مقوم کو پست (نیچا) کر دیا۔ (یہ ندایا محمد کی اس لئے تھی) تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ درجہ حاصل ہو جو آنکھوں سے خوب پوشیدہ تھا) اور کوئی مخلوق اس کو دیکھ نہیں سکتی تھی) تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس اچھے بھید سے کامیاب ہوں جو انتہائی پوشیدہ ہے۔ ٭٭٭