چند فوائد یہ ہیں :
١۔ یفعُل سے بھی چند کلمات خلاف القیاس مفعِل وزن پر آئیں ہیں جیسے منسِک مجزر وغیرہ ۔
٢۔ اسم زمان اور اسم مکان میں اصل یہ ہے کہ میم مفتوح ہو لھذا مِنخَر فرع ہے مَنخر کی جیسے مِنتَن فرع ہے مُنتن کی "ولاغیرھما موجودا فی کلامھم فلذلک جعلا فرعین علی البناء المتحقق"۔
٣۔ اصل اسم زمان اور اسم مکان میں یہ ہے کہ وہ مجرد عن التاء ہوں اسی بناء پر جہاں تاء آئی ہے وہ خلاف القیاس ہے جیسے مظنة مقبرة ۔نیز مظِنة یظُن باب سے آیا ہے اصولی طور پر اسے مفتوح العین آنا چاہیے تھالیکن نہیں آیا یہ دوسرا شذوذ اس میں پایا جارہا ہے ۔ اسی طرح مقبرة بھی شاذ ہے کیونکہ اسے مفتوح العین آنا چاہیے تھا۔