حاصل ہوتا ہے حروف مضارعت ٤ ہیں جن کا مجموعہ اتین ہے ۔پھر آگے مضارع کی ابنیہ ذکر کی ہیں جن کا خلاصہ یہ ہے :
مضارع مجرد کے ابواب کا ہوگا یا مزید کے ابواب کا
١۔ مجرد سے مضارع کی کل ٦ابنیہ ہیں عقلی تقسیم نو کا تقاضا کرتی ہیں اور وہ اس طرح کہ ماضی کے تین حالات ہیں اور مضارع کے بھی تین تو تین کو تین میں ضرب دیا کل نو احوال حاصل ہوئے ان میں تین ابواب ساقط ہیں ۔
١۔ فعِل یفعُل۔
٢۔ فعُل یفعِل۔
٣۔ فعُل یفعَل۔
باقی چھ بچ گئے جو درج ذیل ہیں:
١۔ فعَل یفعِل۔
٢۔ فعَل یفعَل ۔جب عین یا لام کلمہ حروف حلقی ہوں ۔
٣۔ فعَل یفعُل۔
٤۔ فعِل یفعَل۔
٥۔ فعِل یفعَل ۔ اس باب کے لیے ابن حاجب نے یہ شرط لگائی ہے کہ یہ مثال واوی ہے ۔
٦۔فعُل یفعُل۔
اور اگر مضارع مزید سے ہو تو یہاں قاعدہ کلیہ ہے اور وہ یہ کہ اگر ماضی کے اول میں تاء زائدہ یا لام مکرر نہ ہو تو ماقبل آخرکو کسرہ دیتے ہیں اور اگر ماضی کے اول میں تاء زائدہ ہو تو مضارع