ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 82 ( 134 ) حسنہ صغیرہ سے اگر حسنہ کبیرہ ترک ہو جائے تو وہ حسنہ نہیں فرمایا کہ ایک شخص نے مجھے لکھا کہ میرے ایک دوست کے خیالات نہایت عالی ہو گئے ہیں کہ ہندوستان میں مدارس عام قائم کریں اور علماء کی خدمت کریں اور ان کی حالت بالکل افلاس کی ہے ۔ حضور ان کی اس حالت کا ازالہ فرماویں یا ان کے مقصود کے حصول کی کوئی تدبیر بتلا دیں ۔ اس کے جواب میں لکھا کہ اگر یہ خیالات مضر امور ضروریہ کو نہ ہوتے ہوں تو ازالے کی حاجت نہیں ، کیونکہ ان سے اجر ملے گا اور اگر امور ضروریہ میں حرج ہوتا ہو تو ان کے ازالے کے لئے صحبت ضروری ہے اور مجبوری کی حالت میں ان سے کہئے کہ مجھ سے خود مراسلت کریں ۔ فرمایا کہ وہ اگر میرے پاس لکھیں گے تو میں ان کو لکھ دوں گا کہ اگر وہ خیالات مضر امور ضروریہ کو نہ ہوں تو حاجت درخواست ازالے کی نہیں کہ اس نیت پر بھی اجر ملے گا اور اگر مضر ہوں تو ان کا ازالہ واجب ہے ۔ کیونکہ یہ مکر شیطانی ہے کہ بڑے اور ضروری اور اختیاری امور سے روک کر چھوٹے اور زائد اور غیر اختیاری امور کی طرف ملتفت کر دیا ہے اور سمجھنا چاہئے کہ حسنہ صغیرہ اگر موجب ترک حسنہ کبیرہ ہو جائے تو وہ حسنہ حسنہ نہ رہے گی بلکہ سیئھ ہو جائے گی ۔ اور اس کے زائل کرنے کی یہ تدبیر کرنی چاہئے کہ یہ سوچیں کہ جب نیت خیر سے اجر حاصل ہے تو اس کے عدم وجود اور عدم تیسیر سے غمگین نہ ہونا چاہئے ۔ ( 135 ) اثر ذکر کے لئے کثرت ذکر جہر مفید ہے : ایک شخص نے سوال پیش کیا کہ تہجد کے وقت میری آنکھ کھل جاتی ہے لیکن کاہلی کی وجہ سے اٹھ نہیں سکتا اور اذکار و اشغال جو تعلیم فرمائے تو ان کو بلا ناغہ کرتا ہوں مگر ذکر کا کوئی اثر نہیں معلوم ہوتا ۔ اس کے جواب میں لکھا کہ دفع کاہلی کے لئے تو حبس دم کریں اور اثر ذکر کے لئے کثرت ذکر جہر ضرب کے ساتھ کریں ،