ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 237 ہیں ) ( 98 ) توحید مطلب پر قائم رہنا چاہئے : فرمایا ایک بار کانپور میں ایک مولوی صاحب آئے جن پر جذب کا اثر تھا ۔ وہ میرے وعظ سے بہت متاثر ہوئے ۔ اس کے بعد حافظ عبداللہ صاحب مرحوم کے حجرے میں وہ تھے ، میں گیا تو مجھے سینہ لگا کر زور سے دبوچا اور اپنا اثر ڈالنے لگے ۔ میری حالت متغیر ہونے لگی ۔ میں نے حضرت حاجی صاحب کا تصور کیا اور اثر جاتا رہا ۔ ان کے جانے کے بعد دوسری ہی شب میں نے ان کو خواب میں دیکھا کہ وہ مجذوب صاحب کہتے ہیں کہ ہم نے تمہیں نعمت دینی چاہی تھی ، لیکن تم نے نہیں لی ۔ فرمایا : میں نے کہا کہ مجھے ایک ہی گھر کافی ہے ۔ جب وہاں کی نعمتیں ختم ہو جائیں گی تو اس وقت کسی دوسری جگہ سے لینے کی ضرورت ہو گی ۔ ( 99 ) شیخ کی صورت کا تصور بعض حالتوں میں مفید ہو جاتا ہے مجذوب اگر اپنا اثر ڈالے تو تصور شیخ کر لیا جائے ، اثر دفع ہو جائے گا اور مجذوب پر کیا موقوف ہے کوئی ہو ، جب شیخ کی صورت کا تصور کیا جائے گا تو کسی کا بھی اثر نہ ہو گا اور جس کا شیخ نہ ہو وہ کسی اور صاحب نسبت کا تصور جس سے اس کو عقیدت ہو کر لے ، وہ بھی کافی ہے ۔ ( 100 ) عندالضرورت پوسٹ مارٹم جائز ہے : سوال کیا گیا کہ لاش کو طبعی مصلحتوں سے چیرنا جائز ہے یا نہیں ؟ ارشاد فرمایا کہ انسان کے اجزاء سے انتفاع مطلقا حرام ہے ، لیکن بعض نظائر ایسے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ مصلحت احیاء کے لئے مردے کا پیٹ چاک کرنا جائز ہے ۔ مثلا یہ کہ کوئی حاملہ مر جائے اور بچہ زندہ ہو تو بائیں طرف سے پیٹ چاک کر کے نکال لیا جائے ۔ اسی طرح اگر کوئی کسی کا مال نگل کر مر جائے اور اس کا ترکہ اتنا نہ ہو کہ اس