ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 235 کم آپ لوگ اس فعل کو شرعا ممنوع اور ناجائز تو سمجھا کریں اور یہ ایمان کی بات ہے اور اس سمجھنے کے بعد بھی جو آپ کا مقصود ڈاڑھی منڈانے سے ہے یعنی زینت اس میں تو کوئی فرق نہیں آئے گا ۔ البتہ منڈانے کا گناہ ہو گا لیکن حکم شرعی کے انکار سے تو بچے رہیں گے جس سے ایمان جانے کا خوف ہے ۔ ( 93 ) علم تجوید بقدر ضرورت فرض ہے : تجوید موقوف علیہ صلوۃ تو اس لئے نہیں کہ غیر قاری وقت ادائے صلوۃ تجوید پر قادر نہیں ہوتا ، لیکن فی نفسھ واجب ہے ۔ اس لئے کہ قرآن عربی ہے اور بعض قواعد کے اہمال سے ( مثلا اظہار و اخفاء ) عربیت باقی نہیں رہتی ۔ جیسا کہ مثلا اردو میں کوئی پنکھا بالاخفاء کہنے کے بجائے پنکھا باظہار النون کہے تو غلط سمجھا جائے گا ۔ ( 94 ) توضیح آیت : پوچھا گیا : ولا تومنوا الا لمن تبع دینکم کے کیا معنی ہیں ؟ فرمایا یہ کفار کا قول ہے اور کفار ہی کو انہوں نے مخاطب کر کے کہا ہے ۔ کفار آپس میں کہا کرتے تھے کہ تم بظاہر تو ایمان لے آؤ لیکن بات انہی کی مانو جو تمہارے پیرو ہوں ۔ ( 95 ) بعض غیر مقلدین کے عقائد ایسے ہیں کہ خارج از اہل سنت ہیں غیر مقلدین کے اہل سنت میں داخل ہونے کے متعلق سوال تھا ۔ جواب تحریر فرمایا کہ بعض کے عقائد ایسے ہیں کہ وہ خارج از اہل سنت ہیں ۔ پھر فرمایا مثلا غیر مقلد قائل ہیں کہ چار نکاح سے زائد جائز ہیں یا اگر کوئی فرض نماز قصدا ترک کرے تو اس کے لئے استغفار کافی سمجھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ قضاء واجب نہیں ۔ ایسے ہی بعض صحابہ کو برا سمجھتے ہیں ۔ ہاں نفس وجوب تقلید شخصی کے انکار سے اہل سنت سے خارج نہیں ہوتے ، کیونکہ ہمیشہ سے مختلف فیہ مسئلہ رہا ہے ۔ چنانچہ خود